Expose Corruption
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ راجی مچی کے کاروان پر ریاستی بربریت اور جبر کے خلاف کل صبح نو بجے برما ہوٹل کوئٹہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
ہم کوئٹہ کے باشعور عوام اور عوام دوست سیاسی و سماجی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس ریلی میں شرکت کرکے ریاستی بربریت اور جبر کے خلاف آواز اٹھائیں۔
وقت: صبح 9 بجے
تاریخ: 28 جولائی
جگہ: برما ہوٹل
*گوادر بار ایسوسی ایشن کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت راجی مچی کی حمایت کا اعلان*
*گوادر*
*گوادر بار ایسوسی ایشن کے صدر، صدیق زامرانی ایڈروکیٹ نے 28 جولائی کو بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی جانب سے منعقد ہونے والی بلوچ راجی مچی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ صدیق زامرانی ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی قوانین اور آئین ہر شہری کو پرامن احتجاج، جلسہ اور مظاہرے کا حق دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ BYC کے احتجاج کو روکنا اور ان کے کارکنان کو ڈرانا دھمکانا ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بار ایسوسی ایشن، بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچ قومی شناخت کے لیے BYC کے جلسے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ زامرانی نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس حق کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ گوادر بار ایسوسی ایشن کے صدر نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ BYC کے کارکنان کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں اور ان کے پرامن احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالیں*
07/24/2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی کیلئے ہم جلسہ عام کیلئے کسی اور جگہ جلسہ کرنے کی جگہ مختص کرنے کی دعوت دیتے ہیں وہاں سی پک اور گوادر کے ڈیلی گیشن جلسہ عام سے متاثر ہونگے بلوچستان کی خواتین اراکین اسمبلی کا ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کو مذاکرات کی دعوت
کوئٹہ بلوچستان کی خواتین اراکین اسمبلی نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو دعوت دی کہ وہ آکر مذاکرات کریں مذاکرات سے ہی مسئلے افہام و تفہیم سے حل ہوتے ہیں وہ جلسہ ضرور کریں
لیکن پہلے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے اجازت لے کر کریں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے پاکستانی فوج ہمارے ماتھے کا جومر ہے قانون کے دائرے میں رہ کر ہر شہری کو احتجاج کا حق حاصل ہے
ہم پورے بلوچستان کے خواتین کے حقوق کیلئے جدو جہد کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ربابہ بلیدی غزالہ گولہ فرح عظیم شاہ مینہ مجید اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
ڈاکٹر ربابہ بلیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی سے خواتین کے حقوق کیلئے ایک مشترکہ قرار داد منظور کرائی ہے جس کے تحت تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے خواتین بلوچستان کے خواتین کی خدمت کریں گے
ڈاکٹر ربابہ بلیدی کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ہماری بہن ہے اگر وہ چاہیے تو ہم حکومت کی جانب سے ان سے مذاکرات کے لیے ان کے گھر جائیں گے احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا جائے ورنہ جب قانون کو ہاتھ میں لے کر احتجاج کریں گے تو قانون ضرور حرکت میں آئے گا
ہم پارلیمانی خواتین ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو دعوت دیتے ہیں کہ ہم آپ سے مذاکرات اور جلسے سے متعلق تمام امور پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے کاکس کے نام پر جو قرار داد گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی سے منظور ہوئی ہے اس میں تمام صوبے کے خواتین کے حقوق کے لیے جدو جہد کریں گے
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں جو گزشتہ روز واقعہ رونما ہوا ہو افسوس ناک ہے اراکین پارلیمنٹ ایک دوسرے کے عزت اور احترام کریں انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے ماں کے اگر وہ ہم سے ملنا چاہیے تو ہم ملنے کیلئے تیار ہیں
پر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی کارکن کا حق ہے لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر اگر احتجاج کیا جائے تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ جہاں جلسہ کرنا ہوں وہاں کے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینی ہوتی ہے دو سے تین جگہیں مینشن کرنا ہوتاہے
جس پر ڈپٹی کمشنر آپ کو جگہ فراہم کرتا ہے اس وقت جو خلج پیدا ہوا ہے ہم چاہتے ہیں کہ نفرتوں کے بجائے محبت اور مذاکرات سے مسئلہ کو حل کیا جائے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ
حکومت صحیح سمت جارہی ہے جب بھی بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ کھڑی کردی جاتی ہے تاکہ بلوچستان ترقی نہ کرسکیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے ہم بھی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں تاہم امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے
پاکستان ہمار ملک ہے اور فوج ہمارے ماتھے کا جومر ہے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو اگر جلسہ کرنا ہے تو پہلے اجازت لینا پڑے گا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی مینہ مجید کا کہنا تھا کہ جدوجہد کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس طرح سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کو گالم گلوچ سے کام نہیں چلتا
جو بھی حکومت کے رٹ کو چیلنج کرے گا حکومت اپنے رٹ کو برقرار رکھے گی اس لیے ہم ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جہاں چاہیے ہم ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
07/22/2024
ایک تو چوری اوپر سینہ زوری لاوارث صوبے کے لاوارث ادارے ۔
سوشل سکیورٹی بیسسی لیبر ہاسپٹل حب میں رفیق لنگڑا کی بدمعاشی و مداخلت ۔ نۓ ایم ۔ایس کو دھمکی دے کر چارج لینے سے روک دیا ۔
گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنرل کونسلر محمد جان مری کی شکایت اور کوششوں سے سوشل سکیورٹی بیسسی لیبر ہاسپٹل حب کے پرانے ایم۔ ایس ڈاکٹر شاہ بانو کو پوسٹ سے ہٹا دیا گیا۔ اور ان کی جگہ نئے ایم۔ ایس کو تعینات کردیا گیا ۔
سوشل سکیورٹی بیسسی ہاسپٹل حب میں نۓ تعینات ہونے والے ایم ایس کو رفیق لنگڑا اسٹینوگرافر بیسسی نے دھمکی دے کر چارج لینے سے روک دیا۔
سوشل سکیورٹی بیسسی لیبر حب 50 بیڈ ہاسپٹل مسلسل شکایات اور خراب کارکردگی کی بنیاد پر
پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنرل کونسلر محمد جان مری کی کوششوں سے
پرانے ایم ایس ڈاکٹر شاہ بانو کو سیکرٹری لیبر نے گزشتہ دنوں پوسٹ سے ہٹا دیا گیا۔ یاد رہے یہ وہی ایم ایس صاحبہ ہیں، جن پر الزام ہے کہ اس کا لوکل ڈومیساٸل جعلی ہے اور جنہھوں نے غیر قانونی طریقے سےاکتوبر 2022 کو اپنے شوہر محمد اصغر کو بغیر اشتہیار پہلے چپراسی بعد میں کلرک کی پوسٹ پر بیسسی ہاسپٹل حب میں غیر قانونی بھرتی کر وایا ۔ گزشتہ ڈھاٸی سال سے ڈاکٹر شاہ بانو کی مدد سے دواٶں اور پینل ہسپتال کے جعلی بلنگ میں رفیق لنگڑا اسٹینوگرافر کروڑوں روپے نکال چکا ہے۔ بیسسی مافیا کے ساتھ کرپشن میں ملوث ہے۔
کرپشن میں مدد کرنے پر ڈاکٹر شاہ بانو کو جعلی طریقے سے 18 گریڈ بھی دیا گیا کمشنر بیسسی کے آڈر سے جو کہ کمشنر کا اختیار بھی نہیں ہے ۔
جب مسلسل شکایت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہ بانو کو ایم ایس شپ سے ہٹا دیا گیا۔ تو رفیق لنگڑا سٹینوگرافر بیسسی بدمعاشی و مداخلت سے باز نہیں آیا اور نۓ تعینات ہونے والے شریف النفس ایم ایس کو دھمکی دی کہ چارج لیا تو تمھارا حال ڈاکٹر جی لال جیسا ہوگا جسے میں نے کمشنر مظفر ذیشان لہڑی سے ڈسمس کروادیا جو آج تک سیکرٹری بحال نہ کر سکا ۔ یاد رہے پہلے بھی اسی نۓ ایم ایس کو جعلی بل دستخط نہ کرنے کی سزا کے طور پر چھ مہینے تک رفیق لنگڑا اسٹینوگرافر بیسسی نے کمشنر مظفر ذیشان لہڑی سے معطل کروایا تھا ۔ دراصل سارا کھیل جعلی بلنگ کا ہے۔ نۓ ایم ایس کے آنےسے رفیق لنگڑا مافیا گروپ کی ساری کرپشن رک جاٸیگی اور پرانے غیر قانونی کام منظر عام پر آجاٸیں گے ۔ سیکرٹری لیبر کو چاہیے کہ رفیق کو معطل کرکے ان کے خلاف کاروائی کرے ۔ وگرنہ ایم ایس کو کام کرنے کے لیے نہیں چھوڑے گا ۔ اور نہ سیکرٹری لیبر کے آڈر پر عمل درآمد ہونے دے گا ۔ہاسپٹل کو تباہ کر دیا گیا ہے تباہی کا ذمہ دار رفیق و ڈاکٹر شاہ بانو ہیں۔ ہاسپٹل کو مزید تباہی سے بچائیں۔ مزدور نیک دعائیں دیں گے ۔
جناب وزیر اعلی بلوچستان ، پاکستان پیپلز پارٹی حب کے ضلعی صدر و مشیر میر علی حسن زہری ، مشیر محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی ، سیکرٹری لیبر سے اپیل کرتے ہیں کہ رفیق لنگڑا و ڈاکٹر شاہ بانوکو معطل کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو.
*حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ میرسرفرازخان بگٹی صاحب کے نام کھلا خط ؛*
(ایس بی کے SBK ) بلوچستان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں خالی آسامیاں کو پر کرنے کے لیے ایس بی کے SBK کے تحت ٹیسٹ لیاگیا اس میں ہزاروں بے روزگار نوجوان امیدواروں نے مختلف اضلاع سے حصّہ لیکر ٹیسٹ دے کر پاس کیئے اور میرٹ پر آئے ہیں اور جبکہ ابھی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان خالی آسامیاں پر سفارشی و پیسے دینے والے امیدواران جو فیل ہوچکے ہیں یا ٹیسٹ میں کم نمبرز لیئے ہیں بااثر اشخاص کے زریعے انکی کاربن پیپرز کو بعد میں پر کرکے انکے نمبرز بڑھائےجارہے ہیں جو کہ غریب و محنتی میرٹ پر آئے امیدواروں کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ،
اس خط کے ذریعے ہم میرٹ پاس غریب امیدواران اپنی فریاد کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز خان بگٹی اور بلوچستان حکومت وقت تک پہنچاتے ہیں کہ اس پر ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر میرٹ پاس امیدواروں کے ساتھی انصاف کیا جائے اور انکی انٹرویوز کو BPSC کے زریعے لئیے جائیں تاکہ قابل اور محنتی غریب نوجوان امیدواروں کو انکے حقوق مل سکیں اورساتھ ساتھ قابل امیدواروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کردیا جائے اور نااہل و سفارشی امیدواروں کو اس میدان سے دور کیاجائے اور سفارش و پیشہ کلچر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے اور آنے والا نسل کو تباہی سے بچایا جاسکے۔
بلوچستان میں تعلیمی معیار کو فروغ دینے کیلئے قابل، محنتی اور مخلص اساتذہ کی خدمات ضروری ہیں۔۔۔ شکریہ
پاس امیدواران بلوچستان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Vancouver, WA