Sher e Rabbani Media

Sher e Rabbani Media

Share

Photos from Sher e Rabbani Media's post 07/17/2026

عالم اسلام کو ریاض الجنہ شریف، مدینہ پاک سے جمعہ مبارک 🙏🏻💚

Photos from Sher e Rabbani Media's post 07/13/2026

Madina Munawwara 13/07/2026

07/11/2026

11 جولائی 1997بروز جمعۃ المبارک یوم وصال
سردار اولیاء ، قاسم فیضان شیرربانی آفتاب نقشبندیت ماہتاب طریقت حضور قبلہ عالم الحاج صاحبزادہ میاں غلام احمد شرقپوری المعروف حضور شبیہہ شیرربانی رحمۃ اللہ تعالی و نور اللہ تعالی مرقدہ۔

آج آپ کے وصال کو 29 سال بیت چکے ہیں، مگر ان کی یادیں عاشقان شرقپور شریف کے دلوں کے گلشن میں مہکتی ہیں۔
وہ یادیں نہیں، ایک زندہ حقیقت ہیں جو ہماری سانسوں کے ساتھ رواں دواں ہیں، اور ہر دعا میں اُن کی مہک شامل ہے۔
وہ ایک ایسا گُلشن بنا کے گئے ہیں،
جس کے ہر گوشے سے ذکرُ اللہ اور محبت رسول کی مہک اٹھتی ہے،
اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو فضاؤں میں رچی بسی ہے۔
ان کی زندگی نے محبت و تقویٰ کے رنگوں سے وہ باغ سجایا،
جہاں دل کی ہر شاخ پر نور ایمان کے پھول کھلتے ہیں،
اور ہر ہوا کا جھونکا رحمت و برکت کا پیغام لے کر آتا ہے۔
وہ گُلشن، جو آج بھی ہماری روحوں کی آغوش میں مہکتا ہے،
ہمیں ہر دم رب کی یاد اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی راہ دکھاتا ہے۔

ان کی یاد اور ان کا پیغام، جو کبھی مٹتا نہیں، کبھی زائل نہیں ہوتا،
یہ نقش محبت کا، وفا کا، اور روحانیت کا نشان ہے،
مرتے دم تک ہمارے دلوں پر یوں نقش رہے گا، ان شاءاللہ تعالیٰ
جیسے ستارے آسمان کی گود میں روشن رہتے ہیں۔

ان کے نورانی مرقد پر اللہ تعالی کا فیضان ہمیشہ سایہ فگن رہے۔آمین ثم آمین

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Portland?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


12909 Se Mill Street
Portland, OR
97233