99 Sports
07/07/2026
سی ایم پنجاب چیمپئنز لیگ: ملتان ڈویژن کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز 10 جولائی کو ہوں گے۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر
سی ایم پنجاب چیمپئنز لیگ 2026 کے سلسلے میں ملتان ڈویژن کی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 10 جولائی 2026 بروز جمعہ سہ پہر تین بجے ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس نزد کلمہ چوک کرکٹ گراؤنڈ ملتان میں منعقد ہوں گے۔
ملتان ڈویژن کی ٹیم کی تشکیل کے لیے ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے جائیں گے، جن کی بنیاد پر سولہ رکنی اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا۔
اوپن کیٹیگری میں چار سینئر کھلاڑی، انڈر 23 کیٹیگری میں سات جبکہ انڈر 19 کیٹیگری میں دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، جو بعد ازاں لاہور میں منعقد ہونے والی سی ایم پنجاب چیمپئنز لیگ میں ملتان ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔
ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی اپنے ساتھ اصل ب فارم، ایف آر سی یا اصل قومی شناختی کارڈ لازمی طور پر ہمراہ لائیں۔
06/23/2026
لاہور قلندر کے راوالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک 6 سال کا بچہ ٹرائل دینے آیا تھا ٹرائل دینے کے بعد اس بچے سے پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہے تو بچے نے کہا کہ میرا پسندیدہ کھلاڑی فخر زمان ہے اور مجھے فخر زمان کی طرح کرکٹر بنا ہے ۔ میں روز پریکٹس کرنے سے پہلے فخر کی بیٹنگ دیکھتا ہو پھر جا کہ پریکٹس کرتا ہوں ۔ بعد میں وہ بچہ فخر کے ساتھ ملا اور تصویر بھی بنائی ۔ ماشاءاللہ یار ایک 6 سال کا بچہ بھی فخر کا دیوانہ ہے 👉❤🏏
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Edison, NJ
08820