MQM USA Chicago Chapter

MQM USA Chicago Chapter

Share

Photos from MQM USA Chicago Chapter's post 03/23/2026

* *رپورٹ برائے اٹھارہ مارچ دو ہزار شابیس
یوم تاسیس متحدہ قومی موومنٹ*
🟥🟥🟥🟩🟩⬜⬜⬜

ہر سال کی طرح اس سال بھی شکاگو چیپٹر متحدہ قومی موومنٹ امریکہ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے.
42 واں یوم تاسیس کو بھرپور طریقے سے منایا، پروگرام کا انعقاد سینٹرل آفس متحدہ قومی موومنٹ امریکہ دیوان ایوینیو پر کیا گیا، انچارج سیف الاسلام بھائی، جوائنٹ انچارجز فہد خان بھائی، خالد فاروقی بھائی، کمیٹی اراکین راشد مشتاق بھائی،آصف سلیم
بھائی، کارکنان اور ہمدروں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے ساتھ اپنی عقیدت و وابستگی کو تازہ کیا،
سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی رکن بابر مصطفٰی بھائی نے مہمانان گرامی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور
آصف سلیم بھائی نے تجدید عہد کیا کہ حالات کچھ بھی ہوں ہم کل بھی قائد کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے۔

پروگرام کے اختتام پر قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی صحت تندرستی،اسیر ساتھیوں کی رہائی، شہداء کے درجات بلندی اور تحریک کے جلد منزل مقصود پر پہنچنے کی دعا کرائی گئی۔

‎ *شعبہ نشرواشاعت شکاگو چیپٹر متحدہ قومی موومنٹ امریکہ*

🟥🟥🟥🟩🟩⬜⬜⬜
🇺🇸🇺🇸🇺🇸🇺🇸🇺🇸🇺🇸🇺🇸🇺🇸

02/25/2026
Photos from MQM USA Chicago Chapter's post 02/25/2026

🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
*فروری 22, 2026*
‎ایم کیو ایم شکاگو چیپٹر کے زیر اہتمام
افطار ڈنر کا اہتمام۔

‎‎رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضرورت مندوں کی مدد میں وفا فانڈیشن کی خدمات کو یاد رکھا جائے۔ سیف الاسلام

‎مخیر حضرات اپنی زکات فطرہ و صدقات دے مستحقین کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں۔ اراکین کمیٹی
‎ --------------------
شکاگو: 2026-22-02
‎ایم کیو ایم شکاگو چیپٹر کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران کارکنان و ہمدردوں سمیت پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا اغاز کیا گیا۔ اس موقع پر شکاگو چیپٹر کے انچارج سیف الاسلام نے اپنے خطاب میں وفا فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہمارے والینٹئر گھر گھر جاکر مستحقین کی امداد میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کام کو کرنے کے لئے آپ کی مدد درکار ہے۔ اراکین کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مخیر حضرات آگے بڑھیں اور اپنی زکات فطرہ و صدقات دے کر مستحقین کی مدد میں وفا فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔
‎پروگرام کے آخر میں دعاء کی گئ کہ پاک پروردگار قائد تحریک الطاف حسین بھائی کو اچھی صحت و تندرستی کیساتھ لمبی عمر عطاء کریں، تحریک کے تمام شہداء کے درجات بلند کریں، اسیروں اور لاپتہ ساتھیوں کی جلد از جلد بازیابی کو ممکن بنائیں اور مشکل حالات سے دوچار تحریک کی اپنے غیب سے مدد فرمائیں امین۔

01/04/2026

*ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل احمد خانزادہ کوایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی میں شامل کرلیا گیا*
‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️

*لندن……4 جنوری 2026ء*
*متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر اور تحریک کے سینئر رکن سہیل احمد خانزادہ کوایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی میں شامل کرلیاہے۔ بانی وقائد جناب الطاف حسین نےرابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔*

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Chicago?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


2335 W Devon AV #202
Chicago, IL
60659