ISRAA
22/10/2025
الحمدللہ ثم الحمدللہ، آج میرے لیے یہ لمحہ نہایت مسرت اور فخر کا ہے کہ میں اپنی ایک باہمت اور مخلص طالبہ (جو میری والدہ کی عمر کی ہیں) کے بارے میں چند تاثرات آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ یہ بات سب جانتے ہیں کہ قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور اس کا سب سے پہلا حق یہی ہے کہ اسے صحیح تلفظ اور تجوید کے ساتھ پڑھا جائے۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، زبان کی روانی، یادداشت اور نئے اسلوب کو اپنانے کی صلاحیت میں کمی آ جاتی ہے۔ اکثر لوگ یہ سوچ کر قرآنِ کریم کی تجوید سیکھنے کی کوشش ہی ترک کر دیتے ہیں کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ مگر میری یہ طالبہ اس سوچ کی جیتی جاگتی تردید ہیں۔ ان کی عمر 53 سال ہے۔ اس عمر میں جہاں لوگ عام طور پر نئی چیزیں سیکھنے سے گریز کرتے ہیں، وہاں انہوں نے نہ صرف قرآنِ کریم کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کا عزم کیا بلکہ انتھک محنت کے ساتھ اس عزم کو عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے اپنے وقت کو قیمتی بنایا، محنت اور لگن کے ساتھ تجوید کے اصولوں کو سیکھا، ان کو نوٹ کیا، یاد کیا، بار بار دہرایا اور اپنی قراءت میں شامل کیا۔ سب سے بڑی بات یہ کہ انہوں نے مخارجِ حروف کو درست کرنے کے لیے بار بار مشق کی۔ ہر حرف کو اس کے صحیح مقام سے ادا کرنا بظاہر چھوٹی بات لگتی ہے، مگر اس کے پیچھے بہت محنت اور صبر درکار ہوتا ہے۔ یہ محنت ایک دن یا ایک مہینے کا کام نہیں بلکہ مستقل مزاجی کا تقاضا کرتی ہے، اور انہوں نے یہ ثابت کیا کہ اخلاص اور عزم کے ساتھ کی جانے والی محنت کبھی ضائع نہیں جاتی۔ آج جب وہ قرآنِ کریم کو درست تلفظ اور تجوید کے ساتھ تلاوت کرتی ہیں تو یہ صرف ان کی کامیابی نہیں بلکہ اس بات کی دلیل ہے کہ انسان جب کسی چیز کا ارادہ کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے راستے کھول دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے عمل سے یہ پیغام دیا ہے کہ قرآن سیکھنے کے لیے نہ کوئی عمر کی قید ہے، نہ کسی کمی یا زیادتی کی رکاوٹ، بس دل میں اخلاص اور سچی لگن ہونی چاہیے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کے لیے باعثِ روشنی ہے بلکہ ان کے خاندان، دوستوں اور آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے۔ آج وہ قرآنِ کریم کے فیضان سے خود بھی منور ہو رہی ہیں اور دوسروں کے لیے بھی ہمت و حوصلے کی مثال بنی ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی یہ محنت قبول فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، قرآنِ کریم کو ان کے لیے دنیا میں سکونِ قلب اور آخرت میں شفاعت کا ذریعہ بنائے۔ اور اللہ ہم سب کو بھی قرآن سے ایسی ہی محبت اور محنت کے ساتھ وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
23/08/2025
قرآن کریم کی تکمیل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں
*تکــــمیـــل قـــرآن کــــریـــم*
کی ایک بابرکت آن لائن تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس تقریب میں ان طالبات کی Inspiring Story سننے اور تکمیل قرآن کی دعا میں شریک ہونے کے لیے اس تقریب میں شرکت کریں۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی معروف اسکالر *ڈاکــٹر صہـیب ظــفــر* صاحب ہوں گے۔
پروگرام:
* آج بروز ہفتہ
* رات 9 بجے
* آن لائن Google Meet کے ذریعے۔
23/08/2025
الحمدللہ اسراء آن لائن اکیڈمی کی اولین طالبات نے قرآن کریم کی تکیمل کر لی ہے۔
ایک طالبہ نے 2.5 سال میں حفظ قرآن مکمل کیا۔
اور ایک 53 سالہ باہمت اور حوصلہ مند خاتون نے قرآن کریم کی تجوید کی درستگی کے ساتھ ناظرہ مکمل کیا۔
ان دونوں طالبات کی اپنی ایک دلچسپ کہانی ہے جو ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
Klicka här för att få din sponsrade notering.
Telefon
Webbplats
Adress
Ryds Alle 8B, Linkoping
Linköping
58431