Thoracic/Chest Surgeon Dr Muhammad Rashid
*اداس نہ ہو کیونکہ*
ایک دن مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ اپنے گھر تشریف لے گئے اور دیکھا کہ انکا بیٹا اُداس بیٹھا ہے تو انہوں نے دریافت کیا کہ بیٹا اُداس کیوں ہو تو بیٹے نے جواب دیا کہ کچھ نہیں۔
اس پر مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ باہر گئے اور ایک بھیڑیے کی کھال اوڑھ کر آئے اور ڈرانے کے لئے غرانے لگ گئے۔ اس پر ان کا بیٹا ہنسا تو انہوں نے فرمایا:
بیٹا بھیڑیا ایک جنگلی جانور ہے لیکن جب تم نے دیکھا کہ اس کے پیچھے تمہارا باپ تھا تو تم ڈرنے کی بجائے ہنسنے اور مسکرانے لگے، اسی طرح یہ جان لو تمام آزمائشوں اور سختیوں کے پیچھے تمہارا رب ہے۔
جو تمہیں ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے، وہ تمہیں کسی مشکل سے گزارنا چاہتا ہے تو اس کی حکمت کو تم نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ بہتر جانتا ہے،
وہ تمہیں کچھ سکھانا چاہتا ہے، مضبوط بنانا چاہتا ہے آنے والے وقت کے لئے, اس سے زیادہ سخت آزمائشوں کے لئے, اور جان لو وہ اسی کو آزماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔
*فقیر نے میرا ہاتھ پکڑا اور میری مُٹھی عجوہ کھجوروں سے بھر دی*
فرمایا کھاؤ اور ساتھ بِٹھا کے فرمانے لگے بتاؤ تو "حیات" کِس کو کہتے ہیں..؟
میں نے کہا زندگی کو..؟
تو میرے سر پر ہلکی سی چپیٹ لگا کر فرمانے لگے نہیں نکمے "حیات" تو وہ ہوتی ہے جِسے کبھی موت نہیں آتی..
دیکھو نہ اللّٰه تعالی کا ایک ایک لفظ ہیرے یاقوت و مرجان سے زیادہ پیارا اور قیمتی اور نصیحتوں سے بھرپور ہے...
اللّٰه نے یہ نہیں کہا کہ اِسلام مکمل ضابطہ زندگی ہے بلکہ یوں کہا کہ مکمل ضابطہ "حیات" ہے اور حیاتی تو مرنے کے بعد شروع ہو گی جِسے کبھی موت نہیں آئے گی...
پھر گلاس میں میرے لیئے زم زم ڈالتے ہُوئے فرمانے لگے میرے بیٹے اللّٰہ نے زندگی دی ہے "حیات" کو سنوارنے کے لیئے نہ کہ بگاڑنے کے لیئے تو یہ زندگی بھی بھلا کوئی "حیات" ہے جِسکو موت آ جائے گی... اصل تو وہ "حیات" ہے جِسکو کبھی زوال نہیں کبھی موت نہیں.....
تو زندگی ایسے گزارو کہ "حیات" سنور جائے...
اور میں زندگی میں تب پہلی بار سمجھا کہ اسلام مکمل ضابطہ "حیات" ہے کا اصل مطلب کیا ہے...!!...!!
*امید ہے کہ اپ بھی سمجھ گئے ہوں گے*
(Copied)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Address
Taif
Opening Hours
| Monday | 6pm - 9pm |
| Tuesday | 6pm - 9pm |
| Wednesday | 6pm - 9pm |
| Thursday | 6pm - 9pm |
| Friday | 6pm - 9pm |
| Saturday | 6pm - 9pm |