Mrs.Waqas
Madine jaon phir aon dobara phir jaon
Madine ch jana nasibaa di gal ay #
Ya Allah
16/07/2026
اچھا میرا بیٹا ہے ماشاللّہ ساڑھے سات سال کا۔ ایک بیٹی ہے ماشاللّہ
پانچ سال کی اور چھوٹی ڈون ہماری ہے ماشاللہ سے دو سال کی۔
اب جیسے حالات چل رہے ہیں ہمارے آس پاس۔
میں بچوں کو پاس بٹھا کر انکو سمجھاتی رہتی ہوں۔
گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے بارے میں بتاتی ہوں۔
اب کل کیا ہوا
میری چھوٹی بیٹی جو کہ دو سال کی ہے اس نے میرے بیٹے کو پیٹھ پر
ہاتھ لگا دیا کھیلتے کھیلتے۔
اب چھوٹے بچوں کو پتہ تو کچھ ہوتا نہیں ہے۔
جس بات سے منع کرو وہی کریں گے بار بار۔
بیٹے نے منع کیا تو بار کرے پھر۔
بیٹا فل غصّے میں میرے پاس آیا اور بولا ماما عائشہ مجھے bad touch
کر رہی ہے۔ 🤦🏻♀️🤦🏻♀️
تو میں ہنسنے لگ پڑی کہ اسکو کیا پتہ good touch یا bad touch کا۔
تو بیٹا تو اور ناراض ہو گیا۔
کہ خود تو آپ کہتی ہو
کوئی آپ کو bad touch کرے تو اسکو نہیں کرنے دینا۔
اور آپکو آ کر بتانا ہے ۔ اور اب ہنس رہی ہیں آگے سے😁
اب آپ لوگ ہی بتائیں عائشہ کو کیسے منع کریں🙏🏻۔
Madinah Madinah #
12/07/2026
آٹسٹک بچوں کی ماؤں کو سلام ❤️
آج کل ہم کچھ ایسے بچوں کو دیکھتے ہیں جو عمر میں بڑے، جوان اور
صحت مند نظر آتے ہیں،
لیکن وہ خاص بچے (Special Needs Children) ہوتے ہیں۔
ایسے بچے جو شاید ٹھیک سے بول نہ سکیں، اپنی ضرورت نہ بتا سکیں،
خود کھانا نہ کھا سکیں یا روزمرہ کے کاموں میں مدد کے محتاج ہوں۔
ہم اکثر سوشل میڈیا پر ایسی فیملیز کو دیکھتے ہیں.
جن میں
کو میں کچھ عرصے سے دیکھ رہی ہوں۔
جو اپنے آٹسٹک بچوں کو محبت، صبر اور مسکراہٹ کے ساتھ سنبھال رہی ہوتی ہیں۔
باہر سے دیکھنے میں یہ سب آسان لگتا ہے،
لیکن حقیقت میں یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری اور مسلسل جدوجہد ہوتی ہے۔
ایک عام بچہ چند سالوں میں اپنی ضروریات بتانا، چلنا پھرنا اور خود کام کرنا سیکھ لیتا ہے،
لیکن کچھ خاص بچوں کے والدین برسوں، بلکہ پوری زندگی، ان کی دیکھ بھال میں لگا دیتے ہیں۔
ایسی ماؤں کو دل سے سلام جو تھکن، مشکلات اور آزمائشوں کے باوجود اپنے بچوں کے لیے مضبوط کھڑی رہتی ہیں۔
ان کی قربانیاں اکثر نظر انداز ہو جاتی ہیں، حالانکہ ان کی محبت اور محنت بے مثال ہوتی ہے۔
اگر آپ کے آس پاس کوئی ایسی ماں یا ایسا بچہ ہے تو ان کا مذاق نہ بنائیں، بلکہ ان کا حوصلہ بڑھائیں۔
ایک اچھا لفظ،
ایک مسکراہٹ
اور تھوڑی سی سمجھداری ان کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام خاص بچوں اور ان کے والدین کو صبر، ہمت اور
آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲❤️
12/07/2026
10/10 روپے کی پاور💪🏽✍️
، اسی لیے سیانے کہتے ہیں قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے۔🫣
11/07/2026
الحمدللہ ❤️ آج میری پیاری بیٹی عنایہ 5 سال کی ہو گئی ہے۔ 🎂✨
میری ننھی پری،
تم ہماری زندگی کی سب سے خوبصورت خوشیوں میں سے ایک ہو۔
تمہاری معصوم مسکراہٹ،
پیاری باتیں
اور چھوٹی چھوٹی شرارتیں
ہمارے گھر کو خوشیوں سے بھر دیتی ہیں۔ 💕
اللہ تعالیٰ تمہیں لمبی عمر، اچھی صحت، نیک نصیبی، علم و عمل کی دولت اور ہر قدم پر کامیابی عطا فرمائے۔
تم ہمیشہ خوش رہو، مسکراتی رہو اور اللہ کی حفاظت میں رہو۔ آمین 🤲
سالگرہ مبارک میری جان ❤️🎉
ہم تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔ 🌸
10/07/2026
ماں بننے کے بعد پتا نہیں کیسے سیکھ لیا۔۔۔
ایک ہاتھ سے روٹی کھانا 🥺
نیند پوری نہ ہونے پر بھی ایکٹو رہنا 😑
پانچ منٹ میں نہا لینا ✨
اور موت سے ڈر لگنا کہ شاید ہمارے بعد 🐥
ہماری اولاد سے کوئی اتنا پیار کر سکے گا نہیں یا نہیں🥲
محبت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Riyadh