Dubai Properties

Dubai Properties

Share

14/02/2024

میں خواب دیکھتی ہوں ایسے پاکستان کا جہاں آپ کے ہاتھ میں پیٹرل بم نہیں ڈگریاں ہوں، جہاں آپ کے ہاتھ میں ڈنڈے نہیں لیپ ٹاپ اور سکالرشپس ہوں، جہاں آپ لوگ بہترین تعلیم سے آراستہ ہوں، جہاں آپ کو روزگار کے لیے فائل ہاتھ میں پکڑ کر مارے مارے نہ پھرنا پڑے۔ ہمارا نوجوان خود مختار ہو۔ میں چاہتی ہوں کہ آئی ٹی میں آپ سب کا مستقبل ہو، آپ کو ٹیکنیکل ٹریننگز ملے، آپ کو بہترین سکول بہترین کالجز بہترین یونیورسٹیاں ملیں۔ بنگلہ دیش اور انڈیا کی طرح اور باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آئی ٹی ریولوشن ہو اور ہوگا انشاءاللہ تعالی۔ میں خواب دیکھتی ہوں ایسے پاکستان کا جہاں پر امن ہو، بھائی چارہ ہو، سلامتی ہو، اور انشاءاللہ تعالی ہوگا۔ میں خواب دیکھتی ہوں ایسے پاکستان کا جہاں غریب کا بچہ تین وقت پیٹ بھر کر روٹی کھائے اور ہوگا انشاءاللہ تعالی۔
میں اس ملک کی خاطر اس قوم کی خاطر تمام مظالم بھلانے کو آج تیار ہوں۔ میں آج وعدہ کرتی ہوں اور میں سب کو یہ دعوت دیتی ہوں کہ آؤ ظلم کا، انتقام کا، جبر کا، مار دو مر جاؤ، جلاؤ گھیراؤ کا باب اب بند کرتے ہیں۔ میں تحریک انصاف کے نوجوان کو بھی یہ کہنا چاہتی ہوں کہ یہ جو آپ کو ورغلایا گیا، تکالیف آئیں آپ کو، اس کے بدلے میں آج جیلوں میں پڑے ہو، میں آپ کو بھی یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ نفرت کی سیاست کو آج ہمیشہ کے لیے دفن کر دو۔
مریم نواز شریف
امیدوار وزیر اعلیٰ پنجاب مسلم لیگ نون

10/02/2024

نون لیگ پنجاب، بلوچستان اور وفاق میں کولیشن حکومت بنانے جا رہی ہے

10/02/2024

ملک کے کی موجودہ صورتحال دیکھ کر مجھے مشہور یونانی مفکر ارسطو کایہ قول یاد آگیا
"Democracy is the rule of fools"
ارسطو نے کہا تھا کہ جمہوریت احمقوں کی حکمرانی ہے...کیونکہ اگر کسی معاشرے میں احمقوں کی تعداد زیادہ ہوگی تو احمق ہی راج کرے گا...
یہی وجہ تھی کہ فلسفہ کا استاد اور عظیم یونانی مفکر سقراط حکومت کی تشکیل میں "جاہل" لوگوں کے حقِ رائے دہی کا قائل نہیں تھا۔ سقراط کا کہنا تھا کہ "اگر جاہل لوگوں کو ووٹ کا حق دیا گیا تو یقیناً وہ کسی گدھے اور احمق کو اپنا حکمران منتخب کر لیں گے"
اور بلا شبہ پاکستان احمقوں کی جنت ہے اور یہ اقوال پاکستانی معاشرے پر پورا اترتے ہیں۔ کیا سندھ میں پیپلز پارٹی کو کارکردگی اور بہترین اور ایماندار لیڈرشپ کی بنیاد پر ووٹ دیا گیا ہے؟ کیا علی امین گنڈا پور اپنے علاقے میں سب سے قابل ترین شخص تھا جسے اہلِ حلقہ نے حکومت کے لیے منتخب کیا ؟ کیا پی ٹی آئی کو کے پی اور پنجاب میں اس کی کارکردگی پر ووٹ ملا ؟ ہرگز نہیں ۔ بلکہ جاہل لوگوں نے جاہل ترین لوگوں کو منتخب کیا ہے۔ جہاں جہالت ہو وہاں شعور ہار جاتاہے پروپیگنڈا جیت جاتا ہے۔ جو دانشور کہتے تھے کہ الیکشن ہی اس ملک کے تمام مسائل کا حل ہیں مجھے بتائیں کہ کیا فرق پڑا ان الیکشنز سے؟ کون سے نئے لوگ منتخب ہو کر آئے ہیں ؟ کون سی نئے طرز کی حکومت بننے جا رہی ہے ؟ جب تک نظام نہیں بدلتا اس ملک میں احمق راج کرتے رہیں گے۔

تحریر: مسعود باجوہ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Riyadh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Website

Address


Riyadh
12231