ZikR-e-MADINA
27/05/2026
لا نہیں کہتے کسی سائل کو وہ ﷺ
اُن سے عیدی میں شفاعت مانگیے
اَسْئَلُکَ الشَّفَاعَۃَ یَارَسُوْلَ اللہﷺ
یارسول اللہ میں آپ کی شفاعت کا سوالی ہوں 🤲
22/05/2026
یاخدا! حج پہ بُلا آ کے میں کعبہ دیکھوں
کاش! اِک بار میں پھر میٹھا مدینہ دیکھوں
پھرمُیَسَّر ہومجھے کاش! وُقوفِ عَرفات
جلوہ میں مُزدَلِفہ اور مِنیٰ کادیکھوں
جھوم کر خوب کروں خانۂ کعبہ کا طواف
پھر مدینے کو چلوں گُنبدِ خَضْرا دیکھوں
زائرو! کہنا یہ رو رو کے شہا! اِک مسکین
کہہ رہا تھا یہ تڑپ کر:’’میں مدینہ دیکھوں‘‘
دوڑ کر قدموں میں عطارؔ گروں میں اُس دم
حَشر میں جس گھڑی سرکار کو آتا دیکھوں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the place of worship
Telephone
Website
Address
مدینہ سٹریٹ
Medina