Its All About KP

Its All About KP

Share

25/05/2026

وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر محکمہ بلدیات کی میگا صفائی مہم کے انتظامات، تیاریوں اور جامع ایکشن پلان کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس

25/05/2026

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی چترال ایئر پورٹ پر پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بچوں نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کو گلدستے پیش کیے جبکہ معزز مہمانوں کا مختلف شخصیات سے تعارف بھی کرایا گیا۔ پرنس رحیم آغا خان پنجم نے مختلف ثقافتی و نمائشی اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات بھی کی۔

25/05/2026

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ایک روزہ دورے پر لوئر چترال پہنچ گئے، مقامی قیادت اور سرکاری حکام نے وزیراعلی کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی لوئر چترال ایئرپورٹ پر پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کریں گے اور منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

25/05/2026

وزیراعلی سہیل خان آفریدی چترال کے ایک روزہ خصوصی دورے کیلئے روانہ، صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان بھی ہمراہ
• وزیراعلی سہیل آفریدی چترال آمد پر اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان پنجم کا استقبال کریں گے اور ان سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے۔
• دورہ چترال کے دوران وزیراعلی سہیل آفریدی کو ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے مختلف اقدامات پر اعلیٰ سرکاری حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

25/05/2026

سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ کے قریب ہائیس وین اور بس کے درمیان حادثے میں 11 مسافر وفات پا گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو اور موٹروے پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں و وفات پانے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ہائیس وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ہائیس وین نے سڑک کنارے کھڑی بس کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں شدید جانی نقصان ہوا۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Mecca?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Mecca