PSN
29/06/2026
آزاد کشمیر کا بجٹ 24 ارب روپے کم، 310 ارب سے 286 ارب تک آ گیا، ترقیاتی بجٹ میں بھی بڑی کمی
مظفرآباد(ظہیر ہاشمی) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کے لیے 286 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ قاسم مجید نے بجٹ اجلاس میں مالی منصوبہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی بجٹ میں 250 ارب روپے جاری اخراجات جبکہ 36 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
تعلیم کے شعبے کے لیے 57 ارب روپے سے زائد جبکہ صحت کے لیے 25 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے۔
گزشتہ مالی سال 2025-26 کے مقابلے میں رواں بجٹ کا حجم 24 ارب روپے کم رکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال مجموعی بجٹ 310 ارب روپے تھا، جبکہ اس سال اسے کم کرکے 286 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ترقیاتی بجٹ بھی 49 ارب روپے سے کم ہو کر 36 ارب روپے رہ گیا ہے، یعنی ترقیاتی اخراجات میں 13 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔
18/06/2026
5 جون کو کالعدم قرار دی جانے والی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی 150 کے لگ بھگ راہنماؤں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دئے۔
اس کے بعد ان کے شناختی کارڈ اور اس سے منسلک تمام سہولیات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Khamis Mushait