BHAI LOG

BHAI LOG

Share

10/04/2026

Human Rights Watch

21/03/2026

03/11/2025

چین بنگلہ دیش میں ڈرون طیاروں کی فیکٹری قائم کرے گا
بنگلہ دیش ایئرفورس چین کے ساتھ ٹیکنالوجی منتقلی کے معاہدے کے ذریعے بنگلہ دیش میں ڈرون طیاروں کی فیکٹری قائم کر رہی ہے۔ چین لڑاکا طیاروں کی اوور ہالنگ کے لیے ایک نیا MRO پلانٹ بھی قائم کرے گا

03/11/2025

*افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 60 زخمی*

افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلےکے جھٹکے افغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لوگ آدھی رات میں گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلےکے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیےگئے۔

واضح رہے کہ رواں سال 31 اگست کو افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار اموات ہوئی تھیں۔

26/12/2023

دعویٰ تھا کہ تحریک انصاف کا کوئی ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات اور مشکلات کے باوجود سب سے زیادہ کاغذات ان لوگوں نے جمع کروائے ہیں جو پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کے خواہش مند ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے اپنے خط میں لکھا کہ پنجاب کے ہر ضلعے سے کاغذات چھیننے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment in Jubail?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Art

Website

Address


Jubail