Expatries.com.sa

Expatries.com.sa

Share

08/12/2025

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ الاحزاب 04

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مَا جَعَلَ اللّٰہُ لِرَجُلٍ مِّنۡ قَلۡبَیۡنِ فِیۡ جَوۡفِہٖ ۚ وَ مَا جَعَلَ اَزۡوَاجَکُمُ الّٰٓـِٔىۡ تُظٰهِرُوۡنَ مِنۡهُنَّ اُمَّهَتِکُمۡ ۚ وَ مَا جَعَلَ اَدۡعِیَآءَکُمۡ اَبۡنَآءَکُمۡ ؕ ذٰلِکُمۡ قَوۡلُکُمۡ بِاَفۡوَاهِکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَقُوۡلُ الۡحَقَّ وَ هُوَ یَهدِی السَّبِیۡلَ

اللہ نے کسی بھی شخص کے سینے میں دو دل پیدا نہیں کیے اور تم اپنی جن بیویوں کو ماں کی پشت سے تشبیہ دیتے ہو ان کو تمہاری ماں نہیں بنایا اور نہ تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا حقیقی بیٹا قرار دیا ھے یہ تو باتیں ہی باتیں ہیں جو تم اپنے منہ سے کہہ دیتے ہو اور اللہ وہی بات کہتا ھے جو حق ہو اور وہی صحیح راستہ بتلاتا ھے

صحیح بخاری ( 4425 ) جلدنمبر 4

حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
وہ قوم کبھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتی جنھوں نے اپنی حکومت کا والی ایک عورت کو بنا لیا ہو

05/12/2025

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ الاحزاب آیت 01

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اتَّقِ اللّٰہَ وَ لَا تُطِعِ الۡکٰفِرِیۡنَ وَ الۡمُنٰفِقِیۡنَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ۙ

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ سے ڈرتے رہو اور کافروں اور منافقوں کا کہنا مت مانو بیشک اللہ بہت علم والا بڑا حکمت والا ھے

صحیح بخاری ( 4411 ) جلدنمبر 4

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے حجة الوداع کے موقع پر اپنے سر منڈوائے تھے اور کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے اپنے بال کٹوائے تھے

( عمرہ کے موقع پر یا حج کے موقع پر سر منڈوانا زیادہ فضیلت ھے اگر کوئی صرف بال کٹوائے تو وہ بھی جائز ھے جیسا کہ اس حدیث مبارک سے ثابت ھے )

29/11/2025

* وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ السجدہ آیت 23۔24
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسَی الۡکِتٰبَ فَلَا تَکُنۡ فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّنۡ لِّقَآئِہٖ وَ جَعَلۡنٰہُ هُدًی لِّبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ

اور حقیقت یہ ھے کہ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی لہذا ( اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ) تم اس کے ملنے کے بارے میں کسی شک میں نہ رہو اور ہم نے اس کتاب کو بنو اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا تھا

القرآن کریم
سورہ السجدہ آیت 24

وَ جَعَلۡنَا مِنۡهُمۡ اَئِمَّۃً یَّهدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا لَمَّا صَبَرُوۡا ۟ ؕ وَ کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا یُوۡقِنُوۡنَ

اور ہم نے ان میں سے کچھ لوگوں کو جب انہوں نے صبر کیا ایسے پیشوا بنا دیا جو ہمارے حکم سے لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے

صحیح بخاری ( 4287 ) جلدنمبر 4

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو بیت اللہ میں چاروں طرف 360 بت تھے انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ کی چھڑی سے مارتے جاتے اور فرماتے کہ حق آ گیا باطل مٹ گیا باطل سے نہ پہلے کچھ ہوا ھے اور نہ ہو سکے گا

26/11/2025

* وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ السجدہ آیت 19

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمۡ جَنّٰتُ الۡمَاۡوٰی ۫ نُزُلًۢا بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ

چنانچہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے مستقل قیام کے باغات ہیں جو ان کو پہلی مہمانی ہی کے طور پر دے دیے جائیں گے ان اعمال کے صلے میں جو وہ کیا کرتے تھے

صحیح بخاری ( 4202 ) جلدنمبر 4

حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اے عبداللہ بن قیس میں نے عرض کیا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں میں حاضر ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کہ میں تجھے ایک کلمہ نہ بتاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے خزانہ ھے میں نے عرض کیا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیوں نہیں ضرور بتائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ کلمہ ھے

21/11/2025

* وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ*
* إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
القرآن کریم
سورہ السجدہ آیت 13

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَ لَوۡ شِئۡنَا لَاٰتَیۡنَا کُلَّ نَفۡسٍ هُدٰى هَا وَ لٰکِنۡ حَقَّ الۡقَوۡلُ مِنِّیۡ لَاَمۡلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ اَجۡمَعِیۡنَ

اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ( پہلے ہی ) اس کی ہدایت دے دیتے لیکن وہ بات جو میری طرف سے کہی گئی تھی طے ہوچکی ھے کہ میں جہنم کو جنات اور انسانوں سب سے ضرور بھر دوں گا

صحیح بخاری ( 4083 ) جلدنمبر 4

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اُحد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ھے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Jeddah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Jeddah