Pakistan Journalist Forum

Pakistan Journalist Forum

Share

Photos from Pakistan Journalist Forum's post 07/11/2025

چوہدری امجد گجر کی جانب سے پُروقار عشائیہ، مختلف شعبوں سے نمایاں شخصیات کی شرکت

جدہ (محمد عدیل)گزشتہ شب چوہدری امجد گجر کی جانب سے ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری امجد گجر نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان انویسٹر فورم کے صدر شفقت محمود تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کاروباری طبقے کے کردار کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے پُرامن اور کاروبار دوست ماحول ناگزیر ہے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض انجم اقبال نے انجام دیے جنہوں نے اپنے دلکش اور مؤثر انداز گفتگو سے تقریب کو نہایت خوبصورتی سے آگے بڑھایا۔ ان کی پیشکش اور موضوعات پر گرفت نے شرکاء سے بھرپور داد حاصل کی۔

اس موقع پر پاکستان بزنس فورم جدہ کے صدر عقیل آرائیں نے بھی خصوصی شرکت کی اور بزنس کمیونٹی کے باہمی روابط اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات تعاون اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر چوہدری ریاض گھمن نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی کے اتحاد اور اجتماعی کوششوں سے ہی ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ تقریب میں لک برادران، سردار اقبال، انجینئر سجاد خان، چوہدری شاہد، افضل جٹ اور دیگر ممتاز کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Jeddah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Jeddah