Follow PTI

Follow PTI

Share

31/12/2025

عظیم باپ کا بیٹا ابراہیم
ابراہیم حذیفہ کحلوت عظیم قائد کا زندہ بچ جانے والا فرزند ہے۔ نام ابراہیم۔ اسی کے نام ان کی کنیت ابو ابراہیم تھی۔ چھوٹا بچہ ہے۔ لیکن اسے اپنے ابا کی شہادت کا علم تھا۔ لیکن اس عمر میں بھی اتنے سمجھدار کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے کے باوجود ابا کی وفات کے بارے میں مکمل خامشی۔ آج اس معصوم نے جگر پاش نوحہ لکھا ہے۔ جس کی سرخی قرآن کی آیت:
یا لیتنی کنت معهم فأفوز فوزًا عظیمًا…
یعنی کاش، میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو کامیابی و کامرانی مقدر ٹھہرتی۔
میری والدہ، اسراء غسان جبر "ام ابراہیم" شہید
میرے والد، حذیفہ سمیر الکحلوت "ابو ابراہیم" شہید
میری بہنیں، لیان الکحلوت اور منة اللہ الکحلوت دونوں شہید
میرا بھائی، یمان الکحلوت شہید
ایک میں ہی بچ گیا ان کے فراق میں تڑپنے کو
بمباری کے وقت ہم سب کے درمیان صرف چند میٹر کا فاصلہ تھا…
میں اپنے بھائی یمان کے ساتھ چپک کر کھڑا تھا،
اور وہ شہید ہوا، ہاتھ میں میرا ہاتھ تھامے ہوئے
لیکن اللہ نے میری زندگی مقدر فرمائی
کیونکہ اللہ ہر چیز پر غالب ہے
حالانکہ اکثر لوگ یہ نہیں جانتے
میں الفاظ تلاش کرتا رہا
میں کیسے بیان کروں اپنے والد کو؟
دنیا کی کسی لغت میں ایسے الفاظ نہیں ہیں، جو میرے والد شہید کے اوصاف کو اپنے اندر سما سکیں۔
اللہ نے اپنے مؤمن بندوں سے ان کی جانیں اور اموال خرید لیے، وعدہ ہے بدلے میں جنت کا…
تو کیا ممکن ہے کہ میرے والد، ابو ابراہیم، شہید نہ ہوں؟
آپ سب پہلے جا چکے، میرے والد…
اور ہم، ان شاء اللہ، آپ کے پیچھے چلیں گے
اللہ ہر چیز پر غالب ہے
لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے۔
اور دنیا والو! میرے والد تمہیں پکارتے رہے، مگر تم سب خاموش رہے، یاد رکھو! قیامت کے دن تمہارا گریباں ہوگا اور میرے والد ابو ابراہیم کے ہاتھ۔

28/12/2025

یہ وہ لیڈرشپ ہے جو ملک بیچ کر بھی کہتی ہے
“قربانی دینا پڑتی ہے”
اور پٹواری وہ ہوتا ہے
جو رسید بھی عوام سے مانگتا ہے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Jeddah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Jeddah
22230