Learn Islam
30/04/2020
سحری کے آداب
🧿🧿🧿🧿🧿
*نظر بد کی حقیقت*
🔦آئیے قرآن وسنت کی روشنی میں اس حقیقت کا جائزہ لیں
🔹یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو مصر بھیجتے وقت نصیحت کی تھی جس کا ذکر الله تعالی نے سورہ یوسف میں کرتے ہوئے فرمایا ہے: "وقال يا بني لا تدخلوا من باب واحد وادخلوا من أبواب متفرقة"
(يوسف آیت 67)
اور کہا (یعقوب علیہ السلام نے) اے میرے بیٹو! ایک ہی دروازے سے مت داخل ہونا بلکہ الگ الگ دروازوں سے داخل ہونا۔
🔎سوال پیدا ہوتا ہے کہ یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو مختلف دروازوں سے داخل ہونے کا حکم کیوں دیا؟ چنانچہ امام قرطبی رحمه الله اپنی تفسیر میں📗 فرماتےہیں:جب وہ (یوسف علیہ السلام کے بھائی)مصر روانہ ہونے لگے تو یعقوب علیہ السلام نے یہ خدشہ محسوس کرتے ہوئے کہ کہیں انھیں کسی کی نظر نہ لگ جائے،انھیں مختلف دروازوں سے داخل ہونے کا حکم دیا ۔
حافظ ابن کثیر رحمہ الله اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں:ابن عباس رضي الله عنھما وغیرہ کا خیال ہے کہ یعقوب علیہ السلام نے نظر بد سے بچنے کے لئے انھیں الگ الگ دروازوں سے داخل ہونے کا حکم دیا تھا کیونکہ وہ نہایت خوبصورت اور قد آور نوجوان تھے اور گیارہ کے گیارہ اگر ایک ساتھ داخل ہوتے تو ممکن تھا کہ وہ کسی حاسد کی نظر کا شکار ہوجاتے کیونکہ نظر بد تو شہسوار کو بھی گھوڑے سے گرا دیتی ہے۔
🔹اس کے بعد والی آیت بھی اس کی وضاحت کرتی ہے کہ ان کا مختلف دروازوں سے داخل ہونا انھیں الله کے فیصلے سے بچا نہیں سکتا تھا جیسا کہ الله نے فرمایا: "الا حاجة في نفس يعقوب قضاها"(سورہ یوسف آیت 68) وہ انھیں الله کی تقدیر سے ذرا نہیں بچا سکتا تھا مگر یعقوب علیہ السلام کی ایک خواہش تھی جو انھوں نے پوری کی۔
🔎یہ خواہش کیا تھی؟ مفسرین نے لکھا ہے کہ یہ بیٹوں کو نظر بد سے بچانے کی خواہش تھی۔
📌اور ساتھ ہی یہ عقیدہ بھی بیان کردیا کہ انسان کا کام تو اپنی سمجھ کے مطابق حفاظتی تدبیر اختیار کرنا ہے لیکن اصل فیصلہ اور اصل حفاظت تو الله ہی کی ہے.
✍️جو لوگ اپنی اور اپنے بچوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں انھیں معلوم ہونا چاہیئے کہ اس طرح سے وہ خود کو اور اپنے بچوں کو بہت بڑے خطرے میں ڈال رہے ہیں‼️
✍️یہ بھی معلوم ہوا کہ جن چیزوں پر نظر لگنے کا ڈر ہو انھیں لوگوں کی نظروں سے چھپانا چاہیئے اور بلاوجہ لوگوں کے سامنے ان کا اظہار نہیں کرنا چاہیئے‼️
📚📚📚📚📚
13/04/2020
12/04/2020
بیماریوں سے الله کی پناہ میں آنے کی دعا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Ar Rayyan
`Ar`ar