Mashal-e Rah
وہیل چیئر یا ٹرائی سائیکل صرف آلہ نہیں، یہ معذور افراد کے لیے زندگی کی نئی سانس اور امید کی روشنی ہیں۔الحمدللہ، اللہ کے فضل سے سید عمیر مشعل راہ فاؤنڈیشن نے آج ایک آٹومیٹک وہیل چیئر کا تحفہ دیا۔ یہ صرف ایک تحفہ نہیں، بلکہ ایک قیدی زندگی کو آزادی، خوشی اور خودداری دی گئی ہے۔جو کبھی چار دیواری تک محدود تھی، آج ہمت کے ساتھ نئی راہوں پر بڑھ رہی ہے۔ہہی اصل کامیابی ہے کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا، دل میں سکون بھرنا اور وقادینا۔ہم اپنے تمام پیارے دوستوں کے بے حد شکر گزار ہیں جو اس مشن میں ہمارے ساتھ ہیں۔ اللہ ہمیں ہمیشہ دوسروں کے لیے آسانی اور امید کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
الحمدللہ اللہ تعالی کے خاص کرم سے، سید عمیر مشعل راہ فاؤنڈیشن نے ایک معذور نوجوان کو آٹومیٹک الیکٹرک وہیل چیئر کا تحفہ دے کر اُس کی دنیا بدل دی۔ معذوری نےجسے چار دیواری میں قید کر رکھا تھا، آج وہ خود چل سکا اُس کی آنکھوں کی چمک، دل کی دعا، اور چہرے کی مسکراہٹ نے سب بتایا۔یہی وہ لمحے ہیں جو ہمارے مشن کو زندہ رکھتے ہیں کسی کے لیے امید، خوشی اور خودداری کا دروازہ کھول دینا۔ ہم شکر گزار ہیں اُن تمام دوستوں کے جو ہمارے اس سفرِ خیر میں ہمارے ساتھ ہیں۔اللہ ہمیں ہمیشہ دوسروں کے لیے آسانی کا ذریعہ بنائے۔ آمین اور آسانیاں تقسیم کرنے والوں میں شامل کریں خوش رہیں خوشیاں بانٹیں آسانیاں بانٹیں
الحمدللہ! اللہ ربّ العزت کے بے پایاں فضل و کرم سے، سید عمیر مشعل راہ فاؤنڈیشن نے ایک معذور نوجوان کو آٹو میٹک الیکٹرک وہیل چیئر کا قیمتی تحفہ پیش کیا ہے۔غربت نہ صرف انسان کے خواب چھین لیتی ہے، بلکہ اُسے بنیادی سہولیات سے بھی محروم کر دیتی ہے۔ یہ نوجوان، جو اپنی معذوری کے باعث ایک کمرے تک محدود ہو چکا تھا، آج جب پہلی بار اپنی خودمختاری کے احساس کے ساتھ وہیل چیئر پر بیٹھا، تو اُس کی آنکھوں کی چمک، اُس کے چہرے کی مسکراہٹ، اور دل کی گہرائیوں سے نکلی دعا نے ہر دیکھنے والے کو جذبات میں بہا دیا۔یہی لمحے ہمارے مشن کا اصل مقصد ہیں کسی کی زندگی میں آسانی، امید اور خوشی کا چراغ روشن کرنا۔ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اپنے تمام ممبرز، مخیر حضرات اور ان دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نیکی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، اور ہمیں دوسروں کے لیے آسانی کا وسیلہ بنائے۔ آمین۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Wah
47080