Assistant Commissioner Vehari
03/06/2026
Revised Notification Shops & Markets Closing Timing.
ضروری اطلاع
حکومت پنجاب کی جانب سے عید الاضحیٰ کے سلسلے میں دیا گیا ریلیف ختم
لاک ڈاؤن کے اوقات کار بحال کردیئے گئے
رات 8 بجے سے مارکیٹس اور بزنس سرگرمیاں بند کرانے کا حکم
اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس کو حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت
بازار اور مارکیٹس رات 8 بجے اور ہوٹلز 10 بجے بند کروائے جائیں گے
بیکریوں ،پٹرول پمپس ،میڈیکل سٹورز اور تندوروں کو استثنیٰ
02/06/2026
وہاڑی () *ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی خصوصی کاوش سے اولڈ ایج ہوم کے قیام کیلئے عملی اقدامات جاری* *اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی متحرک*
اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے پیر مراد میں قائم کیے جانے والے اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اور مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اولڈ ایج ہوم کے قیام، انتظامی امور، رہائشی سہولیات اور بزرگ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مخیر شخصیت امجد قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اولڈ ایج ہوم کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال اور مثالی فلاحی ادارہ بنایا جائے تاکہ معاشرے کے ضعیف اور بے سہارا افراد کو باعزت زندگی گزارنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر نگرانی پیر مراد میں اولڈ ایج ہوم کا قیام ایک اہم فلاحی منصوبہ ہے جس کا مقصد بزرگ شہریوں کو محفوظ، پُرسکون اور باوقار ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں رہائش، معیاری خوراک، لباس، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات کی بہترین فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بزرگ افراد خود کو تنہا محسوس نہ کریں اور انہیں ہر ممکن سہولت میسر آ سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا معیار اس بات سے جانچا جاتا ہے کہ وہ اپنے بزرگوں کی کتنی عزت اور خدمت کرتا ہے۔ اولڈ ایج ہوم نہ صرف بے سہارا بزرگوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ثابت ہوگا بلکہ انہیں عزت، محبت اور احساسِ تحفظ بھی فراہم کرے گا۔
دورے کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یہ منصوبہ ضلع وہاڑی میں فلاحی خدمات کی ایک نمایاں مثال بنے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Vehari
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 16:00 |
| Tuesday | 09:00 - 16:00 |
| Wednesday | 09:00 - 16:00 |
| Thursday | 09:00 - 16:00 |
| Friday | 09:00 - 13:00 |
| Saturday | 09:00 - 16:00 |