Vehari Police
07/07/2026
*ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ کرمپور کی موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف کاروائی، 2 ممبران گرفتار، 6 مقدمات ٹریس، 6 لاکھ 70 ہزارروپے مالیتی برآمد شدہ مال مسروقہ مدعیان کے حوالے*
میلسی ( ) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ کرمپور نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث سجاد عرف سجادی گینگ کے 2 ممبران کو گرفتار کرتے ہوئے 6 مقدمات ٹریس کر کے 6 لاکھ 70 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کیا۔ برآمد شدہ مال مسروقہ میں 5 عدد موٹر سائیکل اور ایک عدد رکشہ شامل ہے۔ گینگ کے گرفتار ممبران میں سجاد عرف سجادی رحمانی اور مبین جھبیل شامل ہیں۔ ملزمان کرمپور اور گرد و نواح موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ وارداتوں کو ٹریس کرنے کے لیے ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے ایس ڈی پی او سرکل میلسی راو طارق پرویز کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کرمپور ذوالفقار علی جٹ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی گیجٹس کا استعمال کرکےنہ صرف گینگ کو ٹریس کیا بلکہ ان کے قبضہ سے مال مسروقہ بھی برآمد کیا۔ ایس ڈی پی او سرکل میلسی راو طارق پرویز نے ایک تقریب کے دوران معززین علاقہ کی موجودگی میں برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مدعیان کے حوالے کر دیا
07/07/2026
وہاڑی پولیس کا بچھڑوں کا اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری.
پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا نے گمشدہ دو کم سن بہن بھائی (عمیر اور کنیزہ) کے وارثان کو قلیل وقت میں مسلسل محنت، مؤثر حکمتِ عملی اور جدید ذرائع کی مدد سے ڈھونڈ کر بچوں کو بحفاظت ان کےوارثان کے حوالے کر دیا
والدین نے وہاڑی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
06/07/2026
ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ کرم پور کی شراب فروش کے خلاف کاروائی
شراب فروش جنید گرفتار ، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ کرم پور ذوالفقار علی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Address
DPO Office
Vehari