Express Media Group Tank
05/06/2026
_*ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان کا پولیس افسران اور جوانوں کے ہمراہ بائی پاس روڈ کا اچانک دورہ، عوامی تحفظ کیلئے اقدامات، قانون شکنی کے رجحانات کے خلاف کارروائی پر شہریوں کا اظہارِ اطمینان*_
`ٹانک پولیس:`
تفصیلات کے مطابق عوام کے جان، مال اور عزت کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک عبدالصمد خان نے ڈی ایس پی سٹی کاشف ستار، ایس ایچ او تھانہ سٹی شیر افضل خان، ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر طاؤس خان اور نفری کے ہمراہ ٹانک بائی پاس کا اچانک دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے علاقے میں قانون کی عملداری اور عوامی تحفظ سے متعلق صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جبکہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں، کالے شیشوں والی گاڑیوں، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور دیگر خطرناک سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔
اس موقع پر ڈی پی او ٹانک کا کہنا تھا کہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
شہریوں نے ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور قانون کی پاسداری میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Tank