Pakhtunkhwa Insight
05/06/2026
جنوبی وزیرستان: سراروغہ میں آل سیاسی اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ، غیر اعلانیہ کرفیو اور انٹری پوسٹوں کے خاتمے کا مطالبہ
جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے سراروغہ میں آل سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر غیر اعلانیہ کرفیو کے خاتمے، مختلف مقامات پر قائم انٹری پوسٹوں کے خلاف اور آبادی پر مارٹر گولے گرنے کے واقعات کی روک تھام کے مطالبات درج تھے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علاقے میں آئے روز غیر اعلانیہ کرفیو کے نفاذ کے باعث عوام کے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیاں، تعلیم اور روزمرہ نقل و حرکت مسلسل مشکلات کا شکار ہیں جبکہ جگہ جگہ قائم انٹری پوسٹوں کی وجہ سے شہریوں کو اضافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقررین نے الزام عائد کیا کہ علاقے سے متعلق اہم فیصلے مقامی سیاسی قیادت اور عوامی نمائندوں سے مشاورت کے بغیر کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث عوام میں بے چینی اور تحفظات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی مسائل کے حل اور امن و استحکام کے قیام کے لیے مقامی آبادی کو اعتماد میں لیا جائے۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے کہا کہ آبادی پر مارٹر گولے گرنے کے واقعات سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور قیمتی جانوں و املاک کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی فوری روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
مظاہرین نے اپنے مطالبات کی منظوری تک پُرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان ۔اے ڈی سپورٹس محکمہ ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان غلام ربانی ایم پی اے علی امین گنڈہ پور کے سامنے عید کے موقع پر ناگن ڈانس کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔
اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عہدوں پر کیسے لوگوں کو بٹھایا جاتا ہے اور یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ صوبے کے انتظامی معاملات کیسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہے
26/05/2026
گاؤں اوسپاس کی عید سوگوار, نوجوان جاں بحق
جنوبی وزیرستان: مویشی منڈی میں دو فریقین کی فائرنگ، راہگیر نوجوان جاں بحق، بھتیجا زخمی
وانا : جنوبی وزیرستان کے علاقے بروند کی مویشی منڈی میں دو فریقین کے مابین اچانک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کی زد میں آکر مویشی خریدنے کے لیے آیا ہوا ایک بے گناہ راہگیر نوجوان جاں بحق اور اس کا بھتیجا شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت مصطفیٰ نور کے نام سے ہوئی ہے، جو گاؤں 'اوسپاس' کا رہائشی اور سینئر صحافی حمزہ محسود کا چچا زاد بھائی تھا۔ مصطفیٰ نور عید یا گھریلو ضرورت کے لیے مویشی خریدنے منڈی آیا تھا کہ فریقین کی اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور زخمی نوجوان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول مصطفیٰ نور کی میت ان کے آبائی گاؤں منتقل کر دی گئی ہے، جہاں آج ان کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں آبائی قبرستان (اوسپاس) میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Tank
29461