News Point
07/07/2026
ٹی ایم او بلال بلوچ نے
مولانا شاہد اور دین محمد مروت کو واٹر سپلائی انچارج کا چارج سونپ دیا
مولانا شاہد سپر ویژن کریں جبکہ
دین محمد مروت سٹی میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے
نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
سبی (بلوچستان) میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 68.3 اور سکھر (سندھ) میں درجہ حرارت 55.3 ریکارڈ
سرگودھا میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 51.3 اور لاہور میں درجہ حرارت 51 ریکارڈ
بہاولپور محسوس ہونے والا درجہ حرارت 49 اور فیصل آباد، ملتان میں درجہ حرارت 48.3 ریکارڈ
بھکر میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 46.3 اور سیالکوٹ میں درجہ حرارت 45.3 ریکارڈ
07/07/2026
ٹانک کے عوام کے لیے بڑی پیش رفت، جون والا بجلی ریلیف بحال ہونے کی امید روشن
ٹانک: سابق ایم پی اے محمود احمد خان بیٹنی نے چیف پیسکو سے اہم ملاقات کرتے ہوئے جون کے مہینے میں ٹانک کو ملنے والے بجلی کے خصوصی ریلیف اور لوڈشیڈنگ شیڈول کی بحالی کا مطالبہ کیا
ملاقات میں تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کل 8 جولائی کو صبح 11 بجے ٹانک ایکشن کمیٹی کا نمائندہ وفد ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس ای حزب اللہ سے اہم ملاقات کرے گا، جہاں جون کے مہینے میں دیے گئے ریلیف شیڈول کو دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے حتمی بات چیت کی جائے گی
سابق ایم پی اے محمود احمد خان بیٹنی نے اس موقع پر کہا کہ وہ ٹانک کے عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں اور امید ہے کہ متعلقہ حکام عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے جون میں ملنے والا ریلیف شیڈول دوبارہ بحال کر دیں گے۔
ایم این پرفیومز کو ایک دفعہ لازمی استعمال کریں اور ساتھ ہی میں آپ کو موٹرکار، فریج اور آئی فون موبائل جتنے کا موقع بھی بذریعہ قرعہ اندازی ملے گا
07/07/2026
سوشل میڈیا پریس کلب ٹانک کا ماہانہ اجلاس زیرِ صدارت صدر وقاص خان بیٹنی منعقد ہوا۔
اجلاس میں پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔
اجلاس کے دوران پریس کلب کی ترقی، تنظیمی امور اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف اہم تجاویز پیش کی گئیں۔ ممبران کی آراء کو سراہتے ہوئے تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں متعدد اہم سفارشات پر عمل درآمد کی منظوری بھی دی گئی۔
صدر وقاص خان بیٹنی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پریس کلب ٹانک صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، باہمی اتحاد، پیشہ ورانہ بہتری اور عوامی خدمت کے لیے اپنی کوششیں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گا۔
**اتحاد، خدمت اور صحافتی ذمہ داری — یہی ہمارا عزم ہے۔
07/07/2026
🆘 اہلِ خیر اور مخیر حضرات سے درد بھری اپیل 🆘
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس وقت شدید علیل ہیں اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ان کی بیماری کی وجہ سے گھر کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں اور علاج کے اخراجات برداشت کرنا ہمارے لیے انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
آپ تمام صاحبِ حیثیت اور مخیر حضرات سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے حسبِ استطاعت مالی تعاون فرمائیں۔ آپ کا چھوٹا سا تعاون بھی ان کے علاج میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
💳 EasyPaisa نمبر:
اکبر علی خان
03422903938
🤲 براہِ کرم ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائیں۔
پوسٹ کو ثواب کی نیت سے زیادہ سے زیادہ آگے شیئر کریں، تاکہ یہ اپیل زیادہ سے زیادہ اہلِ خیر تک پہنچ سکے اور کسی کی مدد سے ایک بیمار انسان کا علاج ممکن ہو جائے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے مال، رزق اور صحت میں برکت عطا فرمائے اور آپ کے ہر تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲🌹
کیا آپ جدید آئی ٹی مہارتیں سیکھ کر اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں؟
تو تشریف لائیں گلوبل آئی ٹی کالج اینڈ انگلش لینگویج سنٹر
اب ٹانک میں اپنی خدمات کا آغاز کر رہا ہے
تھرڈ فلور، افسر خان پلازہ، ٹانک میں واقع اس جدید ادارے میں داخلے جاری ہیں
یہاں دستیاب ہیں گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈویلپمنٹ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)، نیٹ ورکنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ایک سالہ ڈی آئی ٹی کورس۔
خواتین کے لیے مکمل باپردہ ماحول، جدید کمپیوٹر لیب، ہائی اسپیڈ وائی فائی، سولر سسٹم، سی سی ٹی وی سیکیورٹی، ماہر اساتذہ کی نگرانی اور شفٹ وائز کلاسز کی سہولت بھی موجود ہے
ادارے کا شاندار افتتاح چیف گیسٹ ملک خان SDO ، SWA، شبیر کنڈی پرنسپل ڈگری کالج ٹانک ، مولانا نقیب اللہ محسن کنڈی ، شبیر کنڈی پرنسپل دیگر بندوں نے کی۔ یونیورسٹی وینسم کنڈی، معوز ارائیں ،
پرنسپل: اشرف کنڈی
مزید معلومات اور داخلے کے لیے ابھی رابطہ کریں
0349-5354644
گلوبل آئی ٹی کالج اینڈ انگلش لینگویج سنٹر
جدید تعلیم، روشن مستقبل
07/07/2026
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل کیمپس ٹانک کے سابقہ صدر محبوب انمول کو وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے لیپ ٹاپ مل گیا، یقیناً نوجوانوں کیلئے وزیراعظم نے بہت سپورٹ کیا ہوا ہے
ضلع ٹانک کے بیٹنی سرکل، گاؤں کڑی وڑوکی میں منعقدہ امن پلاسٹک والی بال ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ شائقینِ کھیل کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا رہا۔جبکہ بڑی تعداد میں تماشائی بھی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سابق صدر شوکت خان بیٹنی، نقیب خان بیٹنی، ساجد خان بیٹنی اور بیٹنی نوجوان تحریک کے سرپرستِ اعلیٰ ملک اکبر علی خان بیٹنی بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔ مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، اتحاد، امن اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں، اور ایسے صحت مند مقابلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ٹورنامنٹ کے منتظمین اور مقامی عوام نے معزز مہمانوں کی آمد کو سراہتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کی دلچسپی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
**مزید تفصیلات خالد اقرار کی اس خصوصی رپورٹ میں
سرپرست اعلیٰ بیٹنی نوجوان تحریک ملک اکبر علی خان کا بیٹنی سرکل وڑکی گاوں میں پلاسٹک والی بال ٹورنمنٹ میں ایک خوبصورت امن کا شعر سناتے ہوئے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Tank