Doctor shafi

Doctor shafi

Share

08/06/2026

ہور دسو kpk پولیس

26/05/2026

ایک بزرگ سفید ریش انسان اپنے نوجوان بیٹے کے ساتھ مویشی میلے میں آیا تھا۔
قربانی کا جانور بیچ کر خوشی خوشی گھر لوٹنے کی امید تھی تاکہ گھر کا خرچہ چل سکے، بچوں کے لیے کچھ راشن لے سکے، مگر افسوس کہ کسی بے ضمیر اور ظالم شخص نے اس غریب باپ کو تمام پانچ ہزار کے جعلی نوٹ تھما دیے۔

ویڈیو میں باپ اور بیٹے کی آنکھوں میں آنسو تھے، مگر حقیقت میں رونا پورے معاشرے کو چاہیے۔
یہ ظلم صرف ایک شخص کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ انسانیت، دیانت اور اسلامی اقدار کے منہ پر طمانچہ ہے۔

عجیب المیہ ہے کہ ہم خود کو اسلام کا قلعہ کہتے ہیں مگر یہاں غریب کسان، مزدور اور دیہاتی سب سے زیادہ لُٹتے ہیں۔
جو شخص اپنی محنت، اپنا پالا ہوا جانور بیچ کر گھر کا چولہا جلانا چاہتا تھا، اس کی ساری امیدیں چند جعلی نوٹوں نے خاک میں ملا دیں۔@

ایسے درندہ صفت لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ غریب کی آہ بہت خطرناک ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو دنیا اور آخرت میں عبرت کا نشان بنائے، ان کے ہاتھوں سے سکون چھین لے اور ہر مظلوم کو انصاف عطا فرمائے۔ آمین۔
(((حیدرخان بونیری))

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Tank?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Tank