Excise Taxation and Narcotics Tank
06/05/2026
08/04/2026
اطلاعِ عام
احساس فیول سپورٹ سکیم
تمام موٹر سائیکل / سکوٹر مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت کے پیش نظر احساس فیول سپورٹ سکیم کے اجراء کی منظوری صوبائی کابینہ سے ہوچکی ہے
یہ سکیم پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے آپ پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ہے۔ سپورٹ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کا موٹر سائیکل /سکوٹر آپ ہی کے نام پر رجسٹرڈ ہو اگر ایسا نہیں تو فی الفور اپنے موٹر سائیکل /سکوٹر کو اپنے نام پر منتقل کریں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اس سلسلے میں موٹر سائیکل /سکوٹر کی ملکیت منتقلی کی تمام فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ سہولت ایک ماہ کے لئے ہے۔
اپنی موٹر سائیکل / سکوٹر کو اپنے نام منتقل نہ کرنے کی صورت میں آپ کو یہ سپورٹ نہیں ملے گی۔
وہ موٹرسائیکل /سکوٹر مالکان جو اپنی موٹرسائیکل/ سکوٹر آن لائن دستک ایپ میں اپنے نام کرلیں گے ان کو صوبائی حکومت کی طرف سے پہلی قسط کے طور پر 2000 روپے ملیں گے۔
دستک ایپ کے ذریعے اپنی موٹر سائیکل /سکوٹر اپنے نام کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
ملکیت کی منتقلی کا طریقہ کار :
♦️ سب سے پہلے Dastak ایپ کو Play Store یا App Store سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
♦️ ایپ میں لاگ اِن کریں، بطور خریدارسروس “خریدار کے لیے منتقلی” منتخب کریں۔
♦️ رجسٹریشن اور چیسیس (Chassis) نمبر درج کریں اور رجسٹریشن ضلع کا انتخاب کریں ۔
♦️ سسٹم گاڑی کے سٹیٹس کی تصدیق کرے گا (کہیں گاڑی کسی بے قاعدگی کیلئے مطلوب تو نہیں)۔
♦️ آپ بطور خریدار خود اس امر کی تصدیق کریں۔
♦️ ملکیت کی منتقلی کیلئے ضلع منتخب کریں
♦️ خریدار کے درج ذیل کوائف درج کریں:
1. نام
2. ولد یت
3. قومی شناختی کارڈ نمبر
4. آپ کے نام پر رجسٹرڈ موبائل نمبر
5. موجودہ پتہ
6. مستقل پتہ
♦️ درج ذیل مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں:
1. قومی شناختی کارڈ (فرنٹ و بیک سائیڈ)
2. رجسٹریشن بک / اسمارٹ کارڈ
3. گاڑی کے فریم پرچیسیس نمبر کی تصویر
4. فروخت کنندہ اور خریدار دونوں کی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کریں۔
5. e-Sahulat مرکز سےبائیومیٹرک مکمل ہونے کے بعد سسٹم میں تصدیقی سٹیٹس خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گی۔
6. درخواست ETO کو منظوری کے لیے ارسال ہو جائے گی، جو اسے منظور یا وجوہات کے ساتھ مسترد کر سکتا ہے۔
7. اگر 3 دن کے اندر فیصلہ نہ ہو تو درخواست خودبخودمنظور ہو جائے گی۔
8. منظوری کے بعد ڈیجیٹل اسمارٹ کارڈ Dastak ایپلیکیشن میں دستیاب ہوگا
نوٹ: ازراہِ مہربانی ملکیت ٹرانسفر ہونے کی صورت میں خریدار پرانے رجسٹریشن کے کاغذات فروخت کنندہ سے ہر صورت وصول کر لے۔
مزیدبرآں کوئی بھی شہری اس ایپ پر اپنی ملکیتی گاڑیوں کی تفصیل معلوم کرسکتا ہے۔
کسی بھی وضاحتی معلومات کی صورت میں نزدیک ترینETO یا مندرجہ ذیل نمبروں پر 24 گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں۔
091-9212260
091-9211693
مزیدبرآں کوئی بھی مالک جس کی موٹر سائیکل یا سکوٹر اُس کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اُسی کی ملکیت اور تحویل میں ہے (اور کسی کو بیچی نہیں گئی) اوپر درج طریقہ کار کے مطابق تصدیق کرانے کے بعد سپورٹ کا حقدار بن سکتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Dera Road Tank
Tank