Dost Muhammad Official

Dost Muhammad Official

Share

Photos from Dost Muhammad Official's post 22/10/2022

(چارسدہ ) پولیس کانسٹیبل بلال جان کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں ادا کی گئی۔ پولیس افسران کا نماز جنازہ میں شرکت۔ چارسدہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ شہید کے بلند درجات کے لئے دعائیں۔*

تفصیلات کے مطابق تھانہ عمرزئی کی حدود ترنگزئی مفتی آباد میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بلال جان کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی گئی،نماز جنازہ میں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد، ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان، سرکل ایس ڈی پی او ز و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چارسدہ پولیس کے دستے نے شہید کے اعزاز میں سلامی پیش کی۔ بعد از نماز جنازہ شہید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاوں اتمانزئی روانہ کیا گیا۔
شہید کانسٹیبل بلال جان اتمانزئی کارہائشی تھا جن کے 3بچے تھے، شہید پولیس کانسٹیبل منڈا ہیڈ میں تعینات تھا آج صبح سپیشل ڈیوٹی کے لئے چارسدہ آرہے تھے کہ علاقہ تھانہ عمرزئی کی حدود ترنگزئی مفتی آباد میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں اتمانزئی میں شام5بجے ادا کی جائے گی۔
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے شہید کانسٹیبل بلال جان کی ورثاء سے ملاقات بھی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شہیدکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

22/10/2022

(چارسدہ ) ترنگزئی خٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ۔۔۔۔مقتول پولیس اہلکار بھی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں ترنگزئی خٹ مفتی آباد میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے ۔۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Tangi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Tangi