Gilgit Baltistan Awareness Forum

Gilgit Baltistan Awareness Forum

Share

17/12/2025

گلگت بلتستان کے نمائدو کو عوام کی یاد آئے گی۔خدارا سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کاسٹ کرے یہ آپ کے آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ئے

01/11/2025

گلگت بلتستان کی نامکمل آزادی مبارک ہو
27 اکتوبر کو انڈیا کی طرف سے کشمیر میں افواج داخل کرنے کیبعد گلگت بلتستان میں ڈوگروں کے خلاف بغاوت ہوئی اور گلگت کو آزاد کیا۔ یہ بغاوت اس خطے کو انڈیا کے ہاتھوں میں جانے سے روکنا اور گلگت بلتستان کو پاکستان میں شامل کرنا تھا۔ اس بغاوت کے نتیجے میں ملنے والی آزادی اس بات کا مظہر تھی کہ خطہ گلگت بلتستان کے عوام اسلام کے نام پر بننے والے نوازئیدہ مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، اسی لئے صرف سولہ دن آزاد رہنے کیبعد اس خطے کے عوام نے اپنے آپکو پاکستان کو سونپ دیا۔
پاکستان میں شامل تمام تر اکائیوں میں یہ واحد خطہ ہے جو باقاعدہ جنگ لڑ کر پاکستان میں شامل ہوا۔
گلگت بلتستان نے جن امیدوں کے مینار پر کھڑے ہوکر بے سروسامانی میں لڑ کر ڈگروں کو بھگایا اس کا صلہ مملکت خدادا پاکستان کماحقہ نہیں دے سکا ۔ بدقسمتی سے خطہ اسی کشمیر کے ساتھ جڑ گیا جس سے اس نے آزادی حاصل کی تھی ، اور آج تک کشمیر کے نام پر قربانیاں دے رہا ہے ۔
خطے کے بنیادی انسانی آئینی حقوق کا سوال آج اسی سال بھی حل طلب ہے ۔ اسی سالوں میں خطے کی آئینی شناخت ہی واضح نہ ہو سکی ۔ خطہ آج بھی بقول سپریم کورٹ آف پاکستان سٹیٹ لیس( stateless) ہے. ضرورت اس امر کی ہے کہ سٹریجکلی انتہائی اہمیت کے اس علاقے کے عوام کی محرومیاں ختم کی جائیں اور عوام کے دیرینہ مطالبات کو حل کیا جائے ۔ یہاں کے عوام کو ح حکمرانی دیکر اس احساس کو تقویت دی جائے کہ اس علاقے کے لوگ اپنے خطے کے مالک ہیں ۔۔۔تب تک اسی سال پہلے کے ڈوگروں سے ملنے والی آزادی کو بس ایک ناکمل آزادی ہی سمجھی جائیگی ۔

جی بی اوئیرنیس فورم

Want your organization to be the top-listed Government Service in Skardu?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Skardu