YDA Sibi

YDA Sibi

Share

12/10/2025

every Dr is YDA..
every Dr has the issues
every Dr should understand the issues..
we should fight equally for our rights..
YDA flate form is always there for every Dr..

11/10/2025
11/10/2025

YDA✌️✌️✌️✌️

Photos from YDA Sibi's post 12/07/2025

وائے ڈی اے سبی کی کی ایک اھم میٹنگ مورخہ 11 جولائی 2025 کو منعقد ھوئی جس میں ڈاکٹرز کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی

12/07/2025

*ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان*
12، جولائی 2025.
پریس ریلیز!
*کوئٹہ: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال موسیٰ خیل کے میڈیکل سپریڈنٹ اور ڈاکٹرز کے خلاف بھتہ نہ ملنے پر نام نہاد صحافی کا بے بنیاد اور من گھڑت پروپگنڈا کی پرزور الفاظ مذمت کرتے ہیں۔*
*ینگ ڈاکٹرز*

کویٹہ :گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ڈسٹرکٹ ہسپتال موسیٰ خیل کے میڈیکل سپریڈنٹ اور ڈاکٹرز کے خلاف ایک نام نہاد صحافی بلیک میلر کی طرف بے بنیاد اور من گھڑت پروپگنڈا شروع کیا گیا ہے جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، میڈیکل سپریڈنٹ ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہونے کے ساتھ ایک انسانیت پسند شخص ہیں جس کی گواہی اور تصدیق گزشتہ ادوار کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلع کی عوام کرچکی ہیں ۔ یہ پروپگنڈا میڈیکل سپریڈنٹ کا نام نہاد بلیک میلر کو بھتہ دینے سے انکار پر کیا گیا ہے جس سے میڈیکل سپریڈنٹ اور ہسپتال کے فرض شناس عملےکی دل آزاری اور کردار کشی ہوئی ہے۔ ہم اعلی حکام ، وزیر صحت ، سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نام نہاد بلیک میلر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تا کہ ہسپتال کے ماحول کو خراب ہونے سوے بچایا جاسکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کا روک تھام ممکن ہو سکے۔

*ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان میڈیا سیل*

Photos from YDA Sibi's post 26/05/2025

واے ڈی اے سبی کے آرگنائزر ڈاکٹر جھانزیب بلوچ نے ڈی ایچ کیو ھسپتال سبی تعینات ھونے والے ایم ایس عمیر حسین صاحب کو اپنی تنظیم کی طرف سے ویلکم کیا اس موقع پر مشتاق داخلی صاحب اور شیراز بلوچ صاحب بھی موجود تھے 26 مئی 2025

Photos from YDA Sibi's post 10/05/2025

واے ڈی اے سبی کے ضلعی دفتر ڈی ایچ کیو ھسپتال سبی میں ڈاکٹرز کی اھم میٹنگ ھوئی
ڈاکٹرز کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی( 10 مئی 2025)

23/01/2025

پریس ریلیز
23 جنوری 2025

کوئٹہ : بلوچستان کی غریب عوام علاج کی مفت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا حق دار ہے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

کوئٹہ : بلوچستان کی نادر اور غریب عوام کو علاج کی بلاتعطل فراہمی، حکومت، ینگ ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا نصب العین ہونا چاہیے، جس عمل کا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے روز اول سے عہد کررکھا یے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ : سرکاری ہسپتالوں میں علاج کا موجودہ نظام بہتر بنانے کیلئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، حکومت کا ہسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، ترجمان

کوئٹہ : سرکاری ہسپتالوں میں صبح شام کام کرنے والے تمام فرض شناس ینگ ڈاکٹرز کو باور کراتے ہیں کہ ان کی لیڈرشپ ان کے تمام جائز حقوق پر کسی سے کسی قسم کا بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، ترجمان

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے تمام مسائل کی نشاندہی کی جس میں ینگ ڈاکٹرز کیلئے مستقل ملازمتیں، دس سالوں سے تعطل کا شکار ڈاکٹروں کا پروموشن، ملک کے دیگر صوبوں کے ڈاکٹروں کے برابر تنخواہیں، ہاوس آفیسر اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں دیگر صوبوں کے تناصب سے اضافہ اور ماہانہ بنیادوں پر فراہمی، ڈاکٹروں کی رہائش کیلئے ہاسٹل، پوسٹ گریجویٹس کیلئے مزید پیڈ سلاٹس کی منظوری، سمیت ان تمام مسائل پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ اتفاق راہے پیدا کی ہے جس کے حل کرنے سے بلوچستان میں ہیلتھ کیئر ڈلیوری کا نظام مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے، ترجمان

کوئٹہ : گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے پلیٹ فارم سے عوام اور ملازمین کے حقوق کیلئے جاری حالیہ جدوجہد میں تمام ڈاکٹر کمیونٹی نے جس اتحاد، اتفاق اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا وہ بے مثال ہے، جس پر ہم ان کا سب لا شکریہ ادا کرتے ہیں، ترجمان

کوئٹہ : حالیہ جدوجہد میں اپنے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے پر ہم اپنے تمام سینیئر ڈاکٹروں کا انتہائی مشکور ہیں، ترجمان

کوئٹہ : بلوچستان کی عوام اور ملازمین کی جدوجہد میں کندھے سے کندھا ملاکر چلنے اور پورے پاکستان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی کال پر ملک بھر کے ڈاکٹروں کا بلوچستان کی عوام اور ہیلتھ ملازمین کیلئے آواز اٹھانے پر ہم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اور اس سے منسلک تمام چیپٹرز کی لیڈر شپ، اور ملک بھر کے ڈاکٹروں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، ترجمان

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے اور ملک بھر کے ینگ ڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر منظم اور متحد کرنے کو موجودہ حالات میں انتہائی اہم سمجھتے ہیں، ترجمان

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی میزبانی میں ایسوسی ایشن پاکستان کا پہلا کنونشن بلوچستان میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاریخ کا اعلان وائی ڈی اے پاکستان کی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، ترجمان

کوئٹہ : تمام میڈیا ہاوسز، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس، سیاسی جماعتوں، وکلاء تنظیموں، سیاسی و سماجی رہنماؤں، ٹریڈ یونینز سمیت ہر اس تنظیم اور فرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے لئیے آواز اٹھائی، ترجمان

*ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان.*

Photos from YDA Sibi's post 25/11/2024

گرینڈ ہیلتھ آلائنس کی کال پر ضلعی چیرمین ڈاکٹر جہانزیب بلوچ کی قیادت میں آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صدر سید شیر شاہ جنرل سیکرٹری عبدالغفور چاچر۔ سید حکیم شاہ۔ محمد یاسر اور ایسوسی ایشن سے عبدالجبار خجک۔ ماجد خجک اور دیگر دوست ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ٹوکن ہرتال میں شامل ۔
ایمرجنسی کے علاوہ 11بجے تک کے لیے ہر قسم کی او پی ڈی بند کر دی گئی ۔
ہم صوبائی قیادت کے شانہ بشانہ ہے
نجکاری پالیسی نہ منظور نہ منظور۔

29/10/2024

آرگنائزر واے ڈی اے سبی و چیرمین گرینڈ ھیلتھ الائنس سبی ڈاکٹر جھانزیب بلوچ کی ڈی ایچ او سبی اکبر سولنگی سے ملاقات جس میں ھیلتھ ملازمین کے مسائل پر بات چیت ھوئ اور مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

03/10/2024

گرینڈ ھیلتھ الائنس سبی کے عھدے داران
چیرمین ڈاکٹر جھانزیب بلوچ
وائس چیرمین عبدالغفور چاچڑ
جنرل سیکریٹری باز خان سیلاچی
ترجمان سجاد علی
کیبنٹ ممبر یاسر سومرو اور دیگر دوست دوران احتجاج
3 اکتوبر 2024

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sibi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Sibi