Rahnuma.Net
19/07/2024
آج دنیا بھر کے ونڈوز والے کمپیوٹرز میں فالٹ کی وجہ سے بہت سا کام بند ہوگیا، بے شمار ائیرلائنز، ٹرین، شاپنگ سٹور، سٹاک ایکسچینجز، ڈسپلے، سیل ٹرمینلز، میڈیکل مشینیں وغیرہ بند ہونے سے ہر طرف پریشانی پھیل گئی، لینکس اور ایپل کے کمپیوٹر البتہ محفوظ رہے۔ انٹرنیٹ تو چل رہا تھا لیکن ونڈوز والے ڈیسک کمپیوٹر بند ہونے سے ملازمین کچھ نہیں کرسکتے تھے۔
اس سب کی وجہ ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ تھا جو انفرمیشن سیکوریٹی مہیا کرنے والی کمپنی کراوڈسٹرائیک کے کسی ڈیویلپر کی نااہلی کی وجہ سے لانچ کردیا گیا اور اس نے دنیا بھر میں کراوڈ سٹرائیک کے کسٹمرز کے ونڈوز کمپیوٹرز کو خراب کردیا۔ کراوڈ سٹرائیک ایک بہت بڑی کلاوڈ سیکوریٹی کمپنی ہے اور اس کے کلائنٹس میں بڑی بڑی ایئرلائنز، شاپنگ سٹور، حکومتیں شامل ہیں، ڈیولپر نے ممکنہ طور پر بغیر کسی آڈٹ کے اپ ڈیٹ کو لانچ کیا اور اپ ڈیٹ لوڈ کرنے والے تمام ونڈوز کمپیوٹر سٹارٹ نہ ہوسکے جس سے ہر طرف کام رک گیا اور ہر قسم کی سروسز بند ہوگئیں۔
اپنے کمپیوٹر کو اپ ڈیٹ کرنا بہت اچھا عمل ہے اور میں اکثر اس کی نصیحت بھی کرتا رہتا ہوں، کسی کمپنی کو غلطی ہمارے گلے پڑ سکتی ہے لیکن اس کے باوجود آپ اپنے کمپیوٹر ضرور اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔
تصویر صرف مزاح پیدا کرنے کیلئے ہے کیونکہ آئی ٹی کی دنیا میں ونڈوز کو ایک آسان لیکن نکما سسٹم مانا جاتا ہے، جبکہ لینکس ایک انتہائی قابل بھروسہ اور محفوظ سسٹم ہے۔
۔
--- راہنما
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Shop# 4, Uberoi Building, Paris Road
Sialkot
51310
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 18:00 |
| Tuesday | 09:00 - 18:00 |
| Wednesday | 09:00 - 18:00 |
| Thursday | 09:00 - 18:00 |
| Friday | 09:00 - 18:00 |
| Saturday | 09:00 - 18:00 |