RTJ Branch Rahooja Shikarpur
fans
23/01/2026
روحانی طلبہ جماعت برانچ راھوجہ کا سلیکشن اجلاس برائے سال 2026
روحانی طلبہ جماعت ضلع شکارپور کی برانچ راھوجہ کا سلیکشن اجلاس برائے سال 2026 آج بروز جمعۃ المبارک منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت برانچ کے سرپرست خلیفہ سائیں خلیل احمد راھوجو طاہری بخشی نے فرمائی۔
اجلاس میں ضلع شکارپور کی ضلعی باڈی کی جانب سے محترم جناب نور احمد راھوجو طاہری صاحب اور محترم جناب عبیداللہ سبایو طاہری صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور منقبت سے کیا گیا۔ بعد ازاں محترم جناب عبیداللہ سبایو طاہری صاحب نے برانچ راھوجہ کی سال 2026 کے لیے نئی باڈی کا اعلان فرمایا۔
نوٹ:
اس موقع پر انجمنِ نونہال طاہریہ کی نئی برانچ کے قیام کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا، جسے شرکاء نے خوش آئند قرار دیا۔
آخر میں اختتامی دعا خلیفہ سائیں خلیل احمد طاہری صاحب نے فرمائی۔
جاری کردہ:
حافظ محمد انس راھوجو طاہری
جنرل سیکرٹری
روحانی طلبہ جماعت برانچ راھوجہ
ضلع شکارپور، سندھ زون 1
04/10/2025
پریس ریلیز
روحانی طلبہ جماعت ضلع شکارپور کی برانچ راھوجہ میں گولڈن جوبلی تقریب
روحانی طلبہ جماعت کی 50 سالہ گولڈن جوبلی کے سلسلے میں آج برانچ راھوجہ میں ایک پروقار مگر سادہ تقریب منعقد کی گئی۔ پروگرام کی صدارت برانچ کے سرپرست خلیفہ سائیں خلیل احمد راھوجو طاہری نے کی، جنہوں نے روحانی طلبہ جماعت کا مختصر اور جامع تعارف پیش کیا۔
تقریب میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع شکارپور کے عہدیداران بھی شریک ہوئے جن میں فقیر حضور بخش طاہری، فقیر اعجاز احمد طاہری، فقیر ظہور احمد طاہری اور سٹی سے فقیر حسیم الدین صدیقی طاہری شامل تھے۔ اس موقع پر ضلع شکارپور کے پریس سیکرٹری محمد عمر طاہری، برانچ عہدیداران و ممبران کی موجودگی میں کیک کاٹا گیا۔
تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی ترقی اور روحانی طلبہ جماعت کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
محمد عمر طاہری
پریس سیکرٹری، روحانی طلبہ جماعت ضلع شکارپور
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the place of worship
Telephone
Address
Shikarpur
5555