Informative points

Informative points

Share

Photos from Informative points's post 21/10/2024

*‏قطر: دُنیا کی پہلی سلطنت جس نے اپنی سڑکوں کا رنگ سیاہ سے تبدیل کرکے نیلا کرنا شروع کردیا ہے*

*ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ھے کہ یہ مُعاملہ دن کی گرمیوں میں گاڑیوں کے پہیوں کو نسبتاً ٹھنڈا اور درجۂ حرارت کو بہتر بنانے میں معاون و مددگار جبکہ رات کے وقت بہتر روشنی کا امکان فراہم کرے گا تحقیق کرنے والوں کیلئے اک نیا دریچہ کُھل گیا*

*رپورٹ کے مطابق قطر کی یہ نیلی سڑکیں ایک خاص مواد سے بنی ہیں اس کوٹنگ میں گرمی کی عکاسی کرنے والے روغن اور سیرامک مائکرو اسپیئرز شامل ہیں جو سورج کی شعاعوں کو منعکس کرتی ہیں اور سطح کے درجہ حرارت کو 15 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرتی ہیں اس مواد سے ہونے والی ٹھنڈک کا آس پاس کی عمارتوں اور پیدل چلنے والوں پر بھی اثر پڑتا ہے*

*گھرے رنگ کی اسفالٹ سڑکیں سورج سے گرمی جذب کرتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ چلنے یا گاڑی چلانے کے لیے خاص طور پر گرم موسم میں بہت گرم ہو جاتی ہیں جب کہ نیلا پینٹ سورج کی روشنی کو منعکس کرتا ہے، جو سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتا ہے.

22/08/2024

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا آج اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کروائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کروایا جائے گا، نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کروانے کے لیے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔

کمیٹی رکن محسن عزیز نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 5 ہزار کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسی تجاویز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی کرنسی سے بہتر ہوئی تو مستقل میں یہی استعمال ہوگی، نئے کرنسی نوٹوں میں تمام نئے فیچرز متعارف کروائے جائیں گے، پلاسٹک کرنسی کے لیے پولی مر کا پلاسٹک استعمال کیا جائے گا۔

26/01/2024

Absolutely 💯💯

Want your business to be the top-listed Clothing Store in Sadiqabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Sadiqabad