Azm-e-Pakistan
21/02/2024
A film for Kashmiri Struggle made by Riphah Institute of Media Sciences Students must watch
اب عمر کے اس حصے میں جب جذبات شعور میں بدل جاتے ہیں کل ایک چینل پر عزیزم شہباز شریف کا انٹرویو دیکھا اس بار انتخابی عمل میں جو کچھ ہورہا ہے بس دل صرف اتنا تقاضا کرتا ہے کہ پاکستان کے لئے بہتری کا سامان ہوسکے جو بھی اقتدار میں آئے مگر انتہائی افسوس ہوا کہ اس ملک کے رہنما اتنی غیر معیاری گفتگو کرتے ہیں کہ ترقی یافتہ ممالک کے بچے بھی ہنسنے لگیں پھر ستم ظریفی یہ کہ ایک آبادی ان کی معترف بھی ہوتی ہے جب سیاسی شعور نچلی سطح تک مفقود ہو تو بیداری کیونکر ہوسکتی ہے اگر کچھ ہوئی بھی تھی تو بزور شمشیر دبا دی گئی ہمارے ملک کا مسئلہ بس ایک ہی ہے کہ عوام کا شعور بیدار نہ ہونے پائے محترم کی ساری گفتگو میں کہیں بھی سیاسی بصیرت خوئے دل، نوازی، نگاہ بلند، جاں پرسوز اس رہنما کے رخت سفر میں ان ناموں کا گزر بھی نہیں ان سے اگر یہ مطالبہ کیا جاتا کہ پوری گفتگو میں مخالف رہمنا کا ذکر نہ آئے تو لفظ ڈھونڈنے پڑجاتے محترم کو گفتگو جاری رکھنے کے لئے
زیاں اور خسارہ بلاشبہ ناکامی کی علامت ہے لیکن زیاں سے بھی بڑھ کر المیہ یہ ہے کہ "احساس زیاں" بھی جاتا رہے چنانچہ اقبال نے کہا کہ
وائے ناکامی! متاع کارواں جاتا رہا
کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا
"I never thought someone would care enough to provide me with warm clothes. This means the world to me and my family."
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
274-Peshawar Road
Rawalpindi