Gilgit Baltistan Democratic Rights

Gilgit Baltistan Democratic Rights

Share

04/12/2025
13/06/2025

یہ کس طرح کے کھلاڑی ہیں اور کیسا کھیل ہے جس میں ہار کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور جیتنے والے کو زدو کوب کیا جاتا ہے
بچپن سے ہی یہی دیکھتا آیا ہوں کہ ہمیشہ میں نہ مانوں ہار کی روش اپناتے ہیں
دنیا بدل گئی، لوگ بدلے، حالات بدل گئےلیکن یہ میونسپل گراؤنڈ اور یہاں میں نہ مانوں ہار کی روش نہیں بدلی
سپورٹس دوستی، محبت ، بھائی چارگی اور میل جول کو بڑھاتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب لانے کا نام ہے لیکن یہاں یہی کھیل کدورتوں اور نفرتوں کو جنم دیتا نظر آتاہے
ہزاروں شائقین کو میدان میں جمع تو کیا جاتا ہے لیکن کسی بھی طرح کے غیر متوقع حالات سے نمٹنے اور کنٹرول کرنے کیلئے کوئی موثر انتظامات نہیں کیے جاتے ۔
وزیر اعلی سے لے کر وزرا، اپوزیشن ، گورنر، چیف سیکرٹری اور دیگر ارباب اختیار کے سکاوٹس، گھروں کی ڈیوٹی سمیت دیگر معاملات کے نام پر گلگت اور مضافات کے علاقوں کی ڈیوٹیوں سے بچنے والے آٹے میں نمک کے برابر سکردو پولیس جوان ایسے موقعوں پر مار کھانے ، اپنا ہاتھ پیر تڑوانے اور سر پھڑوانے کے علاؤہ اور کر بھی کیا سکتا ہے جسکا ثبوت ریجنل ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے سٹ تھانہ سکردو کے ایس ایچ اور اور دیگر جوان ہیں ایسے میں اگر یہ جوان ہوائی فائر کرے یا آنسو گیس کی شیلنگ کرے تو عوام ناراض اور اگر نہ کرے تو 10 جوان ہزاروں کی تعداد کو کنٹرول کیسے کریں
حسن سدپارہ چوک تصادم ہو یا ہسپتال تصادم یا آج کے میونسپل گراؤنڈ کا میدان جنگ بننا اگر پولیس کی بھاری نفری موجود ہوتی تو بہترین طریقے سے مینیج ہوتا اور شائد وہ سب نہیں ہوتا جو آج ہوا
اگرچہ ہماری تمام تر ہمدردی گلگت سٹی ہسپتال میں شہید ہونے والی بہن کیساتھ ہے اور وزیر اعلی سمیت دیگر ارباب اختیار کی طرف سے فوری نوٹس لینے کو سراہتے ہیں تاہم یہاں سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ وزیر اعلی کو صرف گلگت ریجن یا دیامر ہی کیوں نظر آتا ہے، بلتستان ریجن کے واقعات پر چیف منسٹر نوٹس کیوں نہیں لیتے؟ کیا یہاں بسنے والوں کو انصاف کا حق نہیں؟
ارباب اختیار اگر حقیقی معنوں میں چاہتے ہے کہ یہ معاملات نہ ہوں اور علاقہ ترقی کرے تو بلتستان کے جتنے بھی جوان ریزرو کے نام پر اوپر دیے گئے ناموں اور گلگت سمیت دیگر علاقوں میں موجود ہیں انکو واپس بلتستان بھیجا جائے اور اگر ان علاقوں میں ضرورت ہے تو مذید پولیس کے جوان بھرتی کیے جاںیں

چیف سیکرٹری سیکرٹریٹ اگر گلگت میں ہیں تو ایڈیشنل چیف سیکرٹری سیکرٹریٹ کو بلتستان ریجن میں شفٹ کیا جائے

احسان علی
چیئرمین گگت بلتستان ڈیموکریٹک رائٹس

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Rawalpindi