Islam Knowledge

Islam Knowledge

Share

21/09/2025

السلام علیکم ☺️
آج کا ہمارا موضوع ہے نیگیٹو تھوٹس یعنی منفی خیالات، اور ان سے بچنے کا طریقہ۔
جیسے دن کے ساتھ رات ہے، اچھائی کے ساتھ برائی ہے، ویسے ہی پازیٹیویٹی کے ساتھ نیگیٹیویٹی بھی موجود ہے۔ اکثر ہم کوئی کام شروع کرنے سے پہلے ہی سوچنے لگتے ہیں کہ یہ کیسے ہوگا؟ کہیں نقصان نہ ہو جائے؟ لوگ میرے بارے میں کیا کہیں گے؟ کیا میرا مستقبل بن پائے گا یا نہیں؟ یہ سب خیالات دراصل نیگیٹو سوچ کی وجہ سے آتے ہیں، اور یہ ایک ایسی بیماری ہے جو آہستہ آہستہ انسان کے اعتماد کو ختم کر دیتی ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوں۔ اگر آپ اپنے رب پر اچھا گمان رکھیں گے تو وہ آپ کو اچھا ہی دے گا۔ لہٰذا منفی سوچ سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے دل و دماغ کو مثبت خیالات سے بھریں۔ جب بھی نیگیٹو سوچ آئے تو فوراً اس کا الٹ مثبت خیال ذہن میں لائیں، اور خود سے کہیں: "اللہ میرے ساتھ ہے، میں یہ کر سکتا ہوں۔"

نیگیٹوٹی کو کم کرنے کے لیے چند آسان طریقے:
1️⃣ دیکھیں آپ کن لوگوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں، کیونکہ مثبت لوگ آپ کو آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ دیتے ہیں۔
2️⃣ اپنے دماغ کو بار بار مثبت جملے دیں، تاکہ سوچ کا رخ بدلے۔
3️⃣ ہر نیگیٹو سوچ کے مقابلے میں کم از کم تین مثبت خیالات فوراً سوچیں۔
4️⃣ اپنی منفی سوچیں کاغذ پر لکھ کر کسی جار میں ڈال دیں، اس طرح ذہن ہلکا محسوس ہوگا۔

جب آپ صبر کے ساتھ نیگیٹوٹی کو پازیٹیویٹی میں بدلتے ہیں تو آپ کی زندگی سکون، اعتماد اور کامیابی سے بھر جاتی ہے۔ لوگ ہمیشہ مثبت سوچ رکھنے والوں کو ہی پسند کرتے ہیں۔ 🌸

21/09/2025

🌸 السلام علیکم 🌸

آج میں آپ کے ساتھ ایک ایسی بات شیئر کرنا چاہتی ہوں جو ہماری زندگی بدل سکتی ہے۔ وہ ہے اللہ سے مانگنا۔

مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اللہ سے مانگنا ہی نہیں آتا۔ ہم شک میں رہتے ہیں کہ پتا نہیں اللہ ہماری دعا سنے گا یا نہیں؟ کیا یہ دعا مانگنی چاہیے یا نہیں؟

حالانکہ جس سے ہم مانگ رہے ہیں، وہی تو ہمارا خالق ہے، جو ہمیں ہم سے زیادہ جانتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ اس کا بندہ اس سے مانگے۔ 💐

اللہ سے ایسے نہ مانگو کہ "اللہ چاہے تو دے گا"، بلکہ ایسے مانگو جیسے یقین ہو کہ میرا رب ضرور دے گا۔ کیونکہ وہ سب کچھ کرنے پر قادر ہے۔ مانگتے وقت دل میں ذرا بھی ناامیدی یا شک نہ ہو۔

اللہ کبھی اپنے بندے کی دعا ضائع نہیں کرتا۔ کبھی وقت لگتا ہے، کبھی دیر سے ملتا ہے، لیکن جب دیتا ہے تو سب سے بہترین وقت اور طریقے سے دیتا ہے۔ 🌹

اللہ کو تو یہ بھی پسند ہے جب بندہ ہر چھوٹی بڑی بات اس سے مانگے۔ نبی ﷺ نے فرمایا "اپنے رب سے اپنی جوتی کا تسمہ بھی مانگو۔"

اللہ فرماتا ہے: "مجھے حیاء آتی ہے کہ میرا بندہ میرے سامنے ہاتھ اٹھائے اور میں اسے خالی لوٹا دوں۔"

تو پھر دوسروں سے امیدیں نہ لگاؤ۔ اپنی ہر امید اللہ سے جوڑو۔ اس کے سامنے جھکو، رونا ہے تو اسی کے سامنے روؤ، مانگنا ہے تو اسی سے مانگو۔ 🌸

ایمانداری سے ایک دفعہ دل سے مانگ کر تو دیکھو، پھر دیکھنا اللہ کس طرح راستے کھولتا ہے اور تمہیں حیران کر دیتا ہے۔ 💕

13/09/2025

*"اسلامی نفسیات Islamic Psychology کیا ہے؟*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج سے ہم ایک بہت اہم اور دلچسپ موضوع پر بات کریں گے، وہ ہے اسلامی نفسیات۔ آپ نے اکثر "سائیکالوجی" کا نام سنا ہوگا، لیکن ہم دیکھیں گے کہ جب یہی علم اسلام کی روشنی میں سمجھا جائے تو یہ ہمیں کس طرح زیادہ فائدہ دیتا ہے۔

نفسیات (Psychology) کا مطلب ہے "انسان کو سمجھنا" اس کی سوچ، احساسات، جذبات اور رویے۔

مگر یہاں ایک سوال ہے، کیا مغربی نفسیات انسان کو مکمل طور پر بیان کرتی ہے؟ جواب ہے نہیں! کیونکہ وہاں زیادہ زور صرف دماغ اور جسم پر ہوتا ہے۔

اسلام کہتا ہے کہ انسان صرف جسم اور دماغ کا نام نہیں ہے، بلکہ جسم (Body)، عقل (Mind)، نفس (Self) اور روح (Soul)، یہ چاروں حصے مل کر انسان بناتے ہیں۔

📖 اسلامی نظریہ انسان
قرآن پاک ہمیں بتاتا ہے کہ اللہ نے انسان کو مٹی سے جسم دیا اور پھر روح پھونکی (سورۃ الحجر)۔
یعنی انسان کے اندر مٹی کی کمزوریاں بھی ہیں (بھوک، غصہ، خواہشات) اور اللہ کی طرف سے روحانی طاقت بھی ہے (ایمان، صبر، سکون)۔ اسی لیے اسلام میں نفسیات صرف بیماری یا علاج نہیں، بلکہ "انسان کو اپنی اصل پہچان دلانا" ہے۔

18/01/2023

*💐حکومت اور عہدہ کی لالچ رکھنا ‼️*

*عبد الرحمنٰ بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا کبھی کسی حکومت کے عہدہ کی درخواست نہ کرنا کیونکہ اگر تمہیں یہ مانگنے کے بعد ملے گا تو اللہ پاک اپنی مدد تجھ سے اٹھا لے گا ، تو جان ، تیرا کام جانے اور اگر وہ عہدہ تمہیں بغیر مانگے مل گیا تو اس میں اللہ کی طرف سے تمہاری اعانت کی جائے گی اور جب تم کوئی قسم کھا لو اور اس کے سوا کسی اور چیز میں بھلائی دیکھو تو اپنی قسم کا کفارہ دے دو اور وہ کام کرو جو بھلائی کا ہو ۔*

*📗صحیح بخاری حدیث نمبر 6622*

*قسم توڑنے کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا یا پھر انہیں کپڑے پہنانا ہے اور اگر یہ نہ ہو سکے تو تین روزے رکھنا ہے (دیکھئے سورة المائدة آیت 89)*

Want your school to be the top-listed School/college in Rawala Kot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Rawala Kot