Weather update pak

Weather update pak

Share

30/05/2026

اج سے پری مون سون اور مغربی ہواؤں کے سلسلے کی شدت میں مزید اضافہ 🌧️⛈️اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں درمیانی، کہیں موسلا دھار سے تیز بارش جبکہ کئی مقامات پر شدید گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان 🌪️🌩️

السلام علیکم تمام دوستوں 🤝
اپنے علاقے کے موسم کے لیے نیچے کمنٹ کریں، انشاءاللہ آپ کو ضرور جواب ملے گا۔
چلتے ہیں موسم کی طرف 🌦️

سب سے پہلے بات کرتے ہیں موجودہ صورتحال کی👇
گزشتہ رات پنجاب کے اکثر علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں جن کی رفتار کئی مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بعض علاقوں میں اس سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
آج بھی پری مون سون اور مغربی ہواؤں کے اشتراک کی وجہ سے اس سلسلے کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

اب بات کرتے ہیں بارش کی صورتحال کی 🌧️

📍 پنجاب
اسلام آباد، اٹک، مری، گوجرخان، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، کلر کہار، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ، لاہور، قصور، پتوکی، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، ساہیوال، جوہر آباد اور گردونواح میں آج دوپہر سے شام اور رات تک گرج چمک والے بادل بننے کے امکانات موجود ہیں، جو کہیں ہلکی، کہیں درمیانی جبکہ چند مقامات پر تیز سے موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔ ⛈️

ہر جگہ بارش ہو، ایسا ضروری نہیں، لیکن تیز آندھی اور گرد آلود ہوائیں اکثر علاقوں میں چلنے کا امکان موجود رہے گا۔ 🌪️

اسی طرح بارڈر کے قریب علاقوں پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بورے والا، چشتیاں، حاصل پور، فورٹ عباس اور آس پاس کے علاقوں میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔
ان علاقوں میں شدید آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ ہوا کی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔ ⚠️

وسطی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں فی الحال کسی خاطر خواہ بارش کے امکانات موجود نہیں، البتہ کوہِ سلیمان پر لوکل ایکٹیویٹی بننے کی صورت میں تونسہ، ڈیرہ غازی خان، جام پور، کوٹ ادو، ملتان، خانیوال اور آس پاس کے علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
اسی طرح بہاولپور کی چولستان پٹی میں بھی بارش کے امکانات موجود رہیں گے۔

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آج دوپہر سے شام اور رات تک گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان موجود ہے۔ 🌪️

📍 خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں ہری پور، مانسہرہ، صوابی، مردان، ناران، کاغان، چترال، کوہستان، پشاور، کوہاٹ اور گردونواح میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔
اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
دیگر بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

📍 بلوچستان
بلوچستان میں آج کسی بڑی بارش کا امکان نہیں، البتہ کوہِ سلیمان رینج پر لوکل ڈیویلپمنٹ بن سکتی ہے جس کے باعث موسیٰ خیل، بارکھان اور قریبی علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، تاہم امکانات کم رہیں گے۔

📍 سندھ
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور قدرے گرم رہنے کا امکان ہے۔
بارش کے واضح امکانات موجود نہیں، تاہم لوکل ایکٹیویٹی کی صورت میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

🌨️ کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی پہاڑی علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کے امکانات موجود رہیں گے۔

🔥 گرمی کی لہر میں کمی
آج سے کشمیر سے جنوبی پنجاب اور شمالی و وسطی بلوچستان تک گرمی کی شدت میں واضح کمی آنے کا امکان ہے۔
جنوب مغربی بلوچستان اور سندھ کے چند علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہ سکتا ہے، تاہم کل تک گرمی کی لہر تقریباً اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی انشاءاللہ۔

🌧️ اگلے دنوں کی صورتحال
کل اور پرسوں سے اس سسٹم کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان موجود ہے، جس کے باعث 3 سے 7 دن تک ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشیں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔
انشاءاللہ پاکستان کے تقریباً 70 فیصد علاقوں میں بارش ہونے کی امید ہے۔

🌡️ جون کے پہلے ہفتے میں درجہ حرارت معمول سے کافی کم رہنے کا امکان موجود ہے، جبکہ گرمی کی نئی لہر جون کے دوسرے ہفتے سے دوبارہ بن سکتی ہے۔

مزید موسم اپڈیٹس آپ کے ساتھ وقتاً فوقتاً شیئر کرتے رہیں گے۔
اپنے علاقے کا موسم جاننے کے لیے نیچے کمنٹ ضرور کریں، انشاءاللہ آپ کو جواب ضرور دیا جائے گا۔ ❤️

شکریہ 🤲
دعاؤں میں یاد رکھیں
موسم کی خبریں، فیصلہ اللہ کا 🌧️

اس پوسٹ کو لازمی لائک کریں 👍
زیادہ سے زیادہ شیئر کریں 📲
اور ہمارے پیج کو ضرور فالو کریں تاکہ ہر نئی اپڈیٹ آپ تک سب سے پہلے پہنچ سکے۔ ❤️

29/05/2026

ایک جون سے 5جون کے دوران انشااللہ بارشوں کا امکان ظاہر ہورہے ہیں

21/05/2026

آج بھی سندھ، جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور وسطی پنجاب میں☀️ شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے

Want your business to be the top-listed Media Company in Rahimyar Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Rahimyar Khan
64200