Mir Fareed Raisani Media Cell
11/05/2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر فرید خان رئیسانی کا میر شکر خان رئیسانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مرحوم ایک باوقار اور نیک دل شخصیت کے مالک تھے،
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میر شکر خان رئیسانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،
میر شکر خان رئیسانی ایک ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاگی
میر فرید خان رئیسانی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین
09/05/2026
ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
9 مئی 2026
معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کا دن ہے، پوری قوم اسے قومی عزم و اتحاد کے طور پر منا رہی ہے، میر فرید خان رئیسانی سینئر رہنما پیپلز پارٹی
کوئٹہ: پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہے، میر فرید خان رئیسانی
کوئٹہ: پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، رہنما پیپلز پارٹی
کوئٹہ: معرکۂ حق نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، میر فرید خان رئیسانی
کوئٹہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کے بروقت فیصلے قابلِ تحسین ہیں، رہنما پیپلز پارٹی میر فرید خان رئیسانی
کوئٹہ: بلوچستان کے عوام ہمیشہ کی طرح اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، میر فرید خان رئیسانی
کوئٹہ: دشمن کی ہر سازش کو قومی اتحاد اور عسکری قوت سے ناکام بنایا جائے گا، میر فرید خان رئیسانی
کوئٹہ: پاکستان امن کا داعی ہے مگر ملکی دفاع پر کسی قسم کی مصلحت قبول نہیں، سینئر رہنما پیپلز پارٹی
کوئٹہ: پوری قوم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، سینئر رہنما پیپلز پارٹی میر فرید خان رئیسانی
کوئٹہ: قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر پاکستانی متحد اور پُرعزم ہے، سئنیر رہنما پیپلز پارٹی میر فرید خان رئیسانی
30/04/2026
بولان ڈیم کے فنڈز کو بیکڑ منتقل کیے جانے سے متعلق یار محمد رند نامی شخص کے بیانات جھوٹ اور من گھڑت پروپیگنڈا ہیں، میر فرید رئیسانی کی میڈیا سے گفتگو*
کچھی، 30 اپریل 2026
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور بلوچستان کی ممتاز قبائلی شخصیت میر فرید رئیسانی نے بولان ڈیم کے فنڈز کو بیکڑ منتقل کیے جانے سے متعلق یار محمد رند نامی شخص کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ اور من گھڑت پروپیگنڈا قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ ان بے بنیاد الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ محض سیاسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں میر فرید رئیسانی نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ انہوں نے ذاتی طور پر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے اس معاملے کی تصدیق کی ہے جہاں سے اس نوعیت کے کسی بھی اقدام یا فنڈز کی منتقلی کی مکمل تردید سامنے آئی ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے ماضی میں بولان ڈیم کے نام پر اسی کروڑ روپے ہضم کئے وہ آج احتساب سے بچنے کے لیے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ یار محمد رند 2024 کے عام انتخابات میں عوامی مستردگی کے بعد سیاسی حیثیت بحال رکھنے کے لیے جھوٹے بیانیے گھڑ رہے ہیں تاہم عوام ان کے اصل چہرے سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبے کی ترقی، استحکام اور ریاستی بیانیے کے فروغ کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہے ہیں اور ہر سطح پر عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا رہی ہے صوبائی حکومت کی پالیسیوں کے مثبت اثرات تعلیم، صحت، امن و امان اور روزگار کے شعبوں میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھی میں جاری ترقیاتی منصوبے، خصوصاً بھاگ تا بختیار آباد روڈ جیسے اہم منصوبے، علاقے کی تقدیر بدلنے کی سمت ایک عملی قدم ہیں انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ یار محمد رند نے ماضی میں اقتدار کے باوجود عوامی مسائل حل نہیں کیے وہ آج بھی محض الزامات اور احتجاج کی سیاست کے ذریعے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں عوامی فلاح کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والے یہ عناصر دراصل علاقے کی پسماندگی کے ذمہ دار ہیں میر فرید رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ ایسے عناصر کو بارہا مسترد کر چکے ہیں جو ذاتی مفادات کے لیے سیاست کو استعمال کرتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن و استحکام کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ترقی کے سفر کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔
25/04/2026
کویٹہ مینگل اسٹریٹ بمقابل سریاب تھانہ نزد رانی باغ زراعت کالونی میں میر جمیل احمد مینگل کے فرزند شہید ہارون خان مینگل کی شہادت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر فرید خان رٸیسانی اور جسٹس نجم الدین مینگل تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے
24/04/2026
کچھی۔ ممتاز قبائلی شخصیت میر فرید رئیسانی نے ڈھاڈر پولیس تھانہ پر بزدل دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مزید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریخی میں بزدل دہشت گردوں نے حملہ کرکے اپنی بزدلی کا منہ پولتا ثبوت دیا ہے
انہوں نے کہا کہ دشت گردوں کی حملے کے جواب میں پولیس اور اے ٹی ایف کے جوانوں نے جس بہادری اور جوانمردی کے ساتھ دشت گردوں کا مقابلہ کرکے ایک دشت گرد کو جہنم واصل کیا خراج تحسین کے مستحق ہیں
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں اے ٹی ایف کا ایک جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہوا ہے اللہ تعالی شہید کے درجات کو بلند کرئے اور ان کے خاندان کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرما ئے ہم شہید خاندان کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں
انہوں نے کہا حملے میں جو پولیس جوان زخمی ہوئے ہیں اللہ تعالی انھیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے
انہوں نے کہا ہم بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گے اور دشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے
07/04/2026
جیکب آباد ایم این اے اعجاز خان جکھرانی ، میر خالد خان جکھرانی کے والد محترم بزرگ سیاست دان سابق ایم این اے میر احمد نواز خان المعروف میر بابل خان جکھرانی کے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر فرید خان ریئسانی ایم این اے سردار پارس خان ڈیرو نے نماز جنازہ میں شرکت کی
07/04/2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر فرید خان رٸیسانی نے جھکرانی قبیلے کی معروف شخصیت، جیکب آباد کے بزرگ سیاست دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے میر احمد نواز خان المعروف میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک باوقار، مدبر اور عوام دوست رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس دکھ کی گھڑی میں وہ ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
30/03/2026
سیاسی و قبائلی رہنما میر فرید رئیسانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو واقعی تمام لوگوں کو ہتھیاروں سے نہتا کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات کی شدت اور دہشتگرد عناصر کی کارروائیوں کے باعث عام قبائلی افراد خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مجبوری کے تحت ہتھیار اٹھانے پڑتے ہیں۔ فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج سے وابستہ دہشتگرد عناصر مسلسل قبائلی لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
میر فرید رئیسانی نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص شوقیہ ہتھیار نہیں اٹھاتا، بلکہ یہ حالات کی مجبوری ہوتی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جس دن صوبے میں مکمل امن قائم ہو جائے گا، لوگ خود بخود ہتھیار چھوڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کا اصل رجحان تعلیم، ترقی اور خوشحالی کی طرف ہے۔ “ہمیں ہتھیار نہیں بلکہ قلم اٹھانے کا شوق ہے، ہم تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانا چاہتے ہیں،” انہوں نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض عناصر بھیڑ کی کھال میں چھپے ہوئے ہیں جو قبائلی سطح پر قتل و غارت گری کو ہوا دے رہے ہیں اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ان عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی جاتی، اس وقت تک عوام کو اپنی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے پڑیں گے۔
آخر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام، دہشتگرد عناصر کے خاتمے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام بغیر خوف کے زندگی گزار سکیں
24/03/2026
پاکستان پپلز پارٹی کے راہنما میر فرید رئیسانی نے قبائلی راہنماٹکری عبدالکریم رند کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس سے پورا علاقہ سوگوار ہے۔
انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔ میر فرید رئیسانی
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ میر فرید رئیسانی۔
23مارچ ہوم دفاع ياكستان اہل وطن كو مبارک ہو
شيرتها اور شير كى طرح اينے وطن کےلئے جام شہادت نوش کیا شہید نوابزادہ مير سراج خان رئيسانى آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Quetta