All Pakistan Labour Federation - APLF

All Pakistan Labour Federation - APLF

Share

Photos from All Pakistan Labour Federation - APLF's post 18/07/2026

ریلٹی اینڈ ایکسائز مائنز ریسکیو یونین حب کے وفد کی آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی آفس آمد
ریلٹی اینڈ ایکسائز مائنز ریسکیو یونین حب کا ایک وفد، جس میں یونین کے صدر محمد ایوب، جنرل سیکرٹری محمد اسلم قلندرانی اور نائب صدر محمد شفیع گرگناڑی شامل تھے، نے آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے سربراہ لالہ سلطان خان سے ملاقات کی اور انہیں مزدوروں کو درپیش مسائل، بالخصوص کم از کم اجرت (Minimum Wage) کے نفاذ میں مشکلات اور دیگر محنت کشوں کے حقوق سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔
لالہ سلطان خان نے وفد کے مسائل کو غور سے سنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ آل پاکستان لیبر فیڈریشن مزدوروں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدوروں کی کم از کم اجرت اور دیگر مراعات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ ہر سطح پر بھرپور انداز میں بات کی جائے گی۔

Photos from All Pakistan Labour Federation - APLF's post 15/07/2026

ایگریکلچر ایمپلائز یونین کے ایک وفد نے صوبائی صدر عبدالغفار جمالی کی قیادت میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی رجسٹرار سے ملاقات کی۔ وفد میں سینئر نائب صدر شاہنواز زیری، جوائنٹ سیکرٹری نیاز موٹ رانی، باغ زون کے صدر اعجاز مینگل اور آفس سیکرٹری لطیف بلوچ بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران ملازمین کو درپیش مسائل، سروس رولز، پروموشن اور دیگر اہم امور پر تفصیلی اور مثبت گفتگو ہوئی۔ یونین رہنماؤں نے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایگریکلچر ایمپلائز یونین ملازمین کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس موقع پر صوبائی صدر عبدالغفار جمالی نے سروس رولز کے حوالے سے کمیٹی کے قیام کو یونین کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی یونین کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی

14/07/2026

دورۂ مچھ بولان
کان کنوں کے شہر مچھ کے دورے کے موقع پر آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے سربراہ اور پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لالہ سلطان خان نے نیشنل کول کمپنی مچھ میں ڈسپنسری اور ریسکیو سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ طبی اور ہنگامی سہولیات یونین کی انتھک جدوجہد اور کمپنی انتظامیہ کے تعاون سے ممکن ہوئیں۔

افتتاحی تقریب میں نیشنل کول مائنز کمپنی کے انچارج حاجی تاج محمد سمالانی، مائنز انسپکٹر قربان علی، مچھ مائن لیبر یونین کے صدر شاکر سمالانی اور فیڈریشن کے دیگر مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی تاج محمد سمالانی، شاکر سمالانی اور یونین کے ساتھیوں نے معزز مہمانوں کی بھرپور میزبانی کی اور لالہ سلطان خان سمیت فیڈریشن کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر لالہ سلطان خان کے ہمراہ فیڈریشن کے رہنماء شاہ علی بگٹی، منظور بلوچ، شاہ نواز زہری اور فیڈریشن کے سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے۔ مچھ سے یونین کے نمائندوں میں محمد عامر، حذیفہ، حاجی یاسر، یوسف صاحب اور دیگر سینکٹروں ساتھیوں نے شرکت کی ۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Federation Office Flat No. #01 Hassan Plaza Near Saleem Complex Patail Bagh M. A Jinah Road Quetta
Quetta

Opening Hours

09:00 - 17:00