Balochistan Pulse
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان، انسداد دہشت گردی، پولیس و سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے اور پائیدار امن کے لیے مؤثر اقدامات پر غور کیا گیا۔
07/25/2026
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں چیک پوسٹ پر SVBIED حملے میں ملوث تینوں خودکش حملہ آوروں افغان شہری نکلے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصاویر نادرا کے ریکارڈ سے میچ نہیں ہوئیں۔ فرانزک رپورٹ میں بھی فراہم کردہ بائیومیٹرک ڈیٹا کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فتنہ الخوارج معصوم شہریوں کو ہدف بناتے ہوئے بزدلانہ حملہ کیا۔ فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی جانب سے کرکٹ میچ دیکھنے میں مصروف تماشائیوں پر بے دردی سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 5 بے گناہ شہری موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
اصول سستے ہو گئے یا ضمیر بک گیا؟
سستی شہرت اور یوٹیوب کے ویوز کے لیے اپنے ہی الفاظ پر تھوکنا کوئی عادل راجا سے سیکھے!
ذرا 2021 کے بیانات پر نظر ڈالیے:
جب موصوف فرماتے تھے کہ "بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والے صرف وہ شرپسند ہیں جنہیں ’را‘ فنڈنگ کرتی ہے" اور "دنیا کی کوئی طاقت بلوچستان کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔"
تب ہر شکوہ غداری تھا، مگر آج وہی عادل راجا ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ماسٹر مائنڈ (مہران مری) کے ساتھ مسکرا کر بیٹھا ہے!
مستونگ بس سانحہ ہو یا جعفر ایکسپریس کا بم دھماکہ—معصوم مزدوروں اور پشتون مسافروں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گرد کے لیے ریڈ کارپٹ بچھانا کون سا ضمیر ہے؟ یہ حقوق کی جنگ نہیں، بلکہ شہداء کی لاشوں پر کھڑے ہو کر ڈالروں اور لائکس کا سودا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
New City, NY