PMML Quetta

PMML Quetta

Share

07/03/2026

مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام دعوت افطار

شہر بھر سے کارکنان، عہدیداران نے شرکت کی۔

صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، سیکرٹری اطلاعات تابش قیوم، صدر کوئٹہ حافظ ادریس، صدر مسلم یوتھ لیگ بلوچستان انجینئر طارق حسین، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، خدمت کی سیاست کے ساتھ بلوچستان کو بہتر بنائیں گے اور نوجوانوں کے لیے کورسز کا آغاز کریں گے.

27/01/2026

کوئٹہ میں مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام فائر سیفٹی و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد، نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت

مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے نوجوانوں کو آگ لگنے کے واقعات اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی تربیت اور آگاہی دی گئی۔

صدر مسلم یوتھ لیگ پاکستان انجینئر حارث ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم یوتھ لیگ اس ملک کو تعمیر کرے گی اور نوجوانوں کو خدمتِ خلق کے لیے تیار کر رہی ہے۔

صدر کوئٹہ ڈویژن مرکزی مسلم لیگ حافظ ادریس نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور انہیں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
صدر مسلم یوتھ لیگ کوئٹہ حافظ خلیل الرحمن بڑیچ نے عزم ظاہر کیا کہ مرکزی مسلم لیگ کے ساتھ مل کر معاشرے کو محفوظ بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

17/11/2025

کوئٹہ (_____) — مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر حافظ ادریس کے چچا شبیر مغل انتقال کرگئے
کوئٹہ میں مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر حافظ ادریس کے چچا اور مغل ایلومینیم کمپنی کے بانی، معروف سماجی شخصیت شبیر مغل انتقال کرگئے۔ مرحوم کی وفات پر سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ شبیر مغل، مرکزی مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر بابر مغل کے بھی چچا تھے۔ ان کے انتقال کے بعد تعزیت کے لیے جامع مسجد تقوی، ڈبل روڈ پر دن بھر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ حافظ ادریس مغل مزید دو روز تک مسجد تقوی میں موجود رہیں گے اور تعزیت کے لیے آنے والوں سے ملاقات کریں گے۔

11/09/2025

عمران ریاض کا مرکزی مسلم لیگ کی خدمات پر تبصرہ

Want your organization to be the top-listed Government Service in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Quetta