Mr. Quetta

Mr. Quetta

Share

28/04/2026

بلوچستان کے دل میں بسی چلتن کی دامن محض ایک جگہ نہیں، یہ ہماری قدرتی وراثت ہے۔
ہر بہار میں جب یہاں سرخ پاپی کے پھولوں کا سمندر لہراتا ہے، تو یہ نظارہ ہر دیکھنے والے کو مسحور کر دیتا ہے۔ لیکن اس خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

آپ سے گزارش ہے
پھولوں کو مت توڑیں
انہیں پکنے دیں تاکہ ان کے بیج زمین میں گریں اور اگلے سال مزید پھول کھلیں۔

تصویریں لیں، یادیں بنائیں
لیکن صرف آنکھوں اور کیمرے سے،
ہاتھ لگا کر نہیں۔
صفائی کا خیال رکھیں
کچرا، بوتلیں اور پلاسٹک وہاں نہ چھوڑیں۔
جو لے کر گئے، واپس لے کر آئیں۔

آگ نہ جلائیں کوئی بھی چیز جلانا اس نازک ماحول کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ایک پودا ساتھ لے جائیں
اگر آپ اس سفر پر ہزاروں روپے خرچ کر سکتے ہیں، تو صرف سو یا ڈیڑھ سو روپے کا ایک پودا خرید کر چلتن کی مٹی میں لگائیں۔ یہ چھوٹا سا عمل آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہوگا

28/04/2026

ہماری حالت ایسی ہے کہ جہاں نہ قدرتی خوبصورتی کو چھوڑتے ہیں
اور نہ مصنوعی خوبصورتی کی قدر کرتے ہیں ۔
چلتن میں جہاں قدرتی کی طرف سے پھول اگ آئے تھے
ہم نے وہ پھول توڑ توڑ کر ختم کر دیئے ،
یہی نہیں بلکہ گاڑی بھی پھولوں پر چڑھا دی تاکہ ایسا نہ کہ واپس پھول اگ آئے

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Brewery Road Quetta
Quetta
87800