SHL
Today in this video you will learn how to attend AIOU Workshop on MS Teams
SHL Educational Services
How to Join AIOU Online Workshops
11/09/2022
ایگزام اپڈیٹ
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سیلابی صورتحال کی پیش نظر درج ذیل علاقہ جات میں ہونے والے میٹرک اور ایف اے کے امتحانات ری شیڈول کرکے اکتوبر تک ملتوی کردیے ہیں
ریجنل سنٹر حیدر کی حدود میں آنے والے تمام اضلاع/تحصیل لاڑکانہ اور دادو/مورو
12 ستمبر سے 17 ستمبر تک ہونے والے امتحانات کو اکتوبر کی 14 تاریخ سے 20 تک ری شیڈول کردیا گیا ہے
یاد رہے اس سے پہلے اوپن یونیورسٹی نے یکم ستمبر سے 10 ستمبر تک ہونے والے امتحانات کو ملک بھر میں ملتوی کیا گیا تھا اور کل یعنی 12 ستمبر سے باقی پیپر اپنے وقت پر ہوں گے. اوپر بتائے گئے صرف ان علاقہ جات میں 12 سے 17 ستمبر تک کے پیپرز ملتوی ہوئے ہیں
08/09/2022
ایڈمیشن الرٹ
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فیز 1 کے داخلہ جات کی تاریخ میں توسیع کردی ہے نئے داخلے 20 ستمبر اور جاری داخلے 6 اکتوبر تک کیے جا سکتے ہیں
فیز 1 میں میٹرک , ایف اے اور آئی کام کے پروگرام شامل ہیں
میٹرک کے داخلے میں 300روپے لیٹ فیس ہوگی جبکہ ایف اے اور آئی کام کے داخلے میں 500 روپے لیٹ فیس چارج ہوگی
فیز 2 کے داخلہ جات یکم ستمبر سے شروع ہو چکے ہیں جس کے نئے داخلوں کی تاریخ 6 اکتوبر جبکہ جاری کی 18 اکتوبر ہے
05/09/2022
آپ کے سوال اور ان کے جواب
سوال: سر میرا تعلق غریب فیملی سے ہے اور اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی فیس ادا کرنا مشکل ہے کیا یونیورسٹی فیس میں کسی قسم کی رعایت کرسکتی ہے اگر ہاں تو کیسے؟
جواب : جی ہاں!
علامہ اقبال یونیورسٹی ہر سمسٹر میں مستحق طلباء کے لیے فیس میں رعایت کرتی ہے جو 35 فیصد سے لے کر 100 فیصد تک ہو سکتی ہے.
فیس معافی کے لیے سب سے پہلے تو آپ کا پچھلا رزلٹ مکمل پاس ہونا چاہیے اور اگر ابھی آپ کا پہلے سمسٹر کا رزلٹ نہیں آیا تو آپ پر یہ شرط لاگو نہیں ہوگی. اس کے بعد آپ نے فیس معافی کا فارم مکمل پر کرنا ہے اس کے علاوہ اپنی اور والد کے شناختی کارڈ کی تصاویر اس فارم لے ساتھ اپنے سی ایم ایس پورٹل پر اپلوڈ کرنی ہے
فارم تصدیق شدہ ہونا چاہیے
یہ سب کرنے کے بعد وقتاً فوقتاً اس کا سٹیٹس اپنے پورٹل پر چیک کرتے رہیں
فیس معافی کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے ریجنل آفس خود چلے جائیں تو آپ کو انتظار کی زحمت نہیں کرنی پڑے گی
30/08/2022
ایڈمیشن الرٹ
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ جات کا دوسرا مرحلہ یکم ستمبر سے شروع ہو رہا ہے
دوسرے مرحلے میں بی ایس,بی ایڈ, *بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری),بی بی اے اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے داخلہ جات ہوں گے
نوٹ: ماسٹرز لیول کے نئے ایڈمیشن ایچ ای سی کی پالیسی کے مطابق نہیں ہوں گے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Quetta