Book off Quetta

Book off  Quetta

Share

Photos from Book off  Quetta's post 04/09/2018
19/12/2017

آپس کے معاملات سدھارنے کے لیے کتنی زبردست ہیں قران حكيم كى یہ نو باتیں ، کاش ہم اسے اپنے عمل میں لائیں!!!

1- *فتبينوا:*
کوئی بھی بات سن کر پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو . کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کوانجانے میں نقصان پہنچ جائے۔

2 - *فأصلحوا:*
دو بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو. تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

3- *وأقسطوا:*
ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. الله کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

4 - *لا يسخر:*
کسی کا مذاق مت اڑاؤ. ہو سکتا ہے کہ وہ الله کے نزدیک تم سے بہتر ہو۔

5 - *ولا تلمزوا:*
کسی کو بے عزّت مت کرو۔

6- *ولا تنابزوا:*
لوگوں کو برے القابات
(الٹے ناموں) سے مت پکارو.

7- *اجتنبوا كثيرا من الظن:*
برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرے میں آتے ہیں۔

8 - *ولا تجسَّسُوا:*
ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو۔

9- *ولا يغتب بعضكم بعضا:*
تُم میں سےکوئی ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے اور اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے۔
(سورہ الحجرات)

الله کریم اخلاص کیساتھ عمل
کرنے کی تو فیق دے۔
آمین یارب العامی
📖.BOOK OFF ✒
📚QUETTA.✒

19/12/2017

خوشی

دنیا کو تم کبھی خوش نہیں رکھ سکتے ۔ اگر تم سادہ لوح ہوئے تو دنیا تم پر ہنسے گی، تمہارا مزاق اْڑائے گی، اگر عقلمند ہوئے تو حسد کرے گی ۔ اگر الگ تھلگ رہے تو تمہیں چڑچڑا اور مکار گردانا جائے گا ۔ اگر ہر ایک سے گھل مل کر رہے تو تمہیں خوشامدی سمجھا جائے گا ۔

اگر سوچ سمجھ کر دولت خرچ کی تو تمہیں پست خیال اور کنجوس کہیں گے اور اگر فراخ دل ہوئے تو بیوقوف اور فضول خرچ، عمر بھر تمہیں کوئی نہیں سمجھے گا، نہ سمجھنے کی کوشش کرے گا۔

📖.BOOK OFF ✒
📚QUETTA.✒

16/12/2017

خوف

دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ شہرت ہٹلر نے پائی تھی‘ یہ وہ شخص تھا جو سکندر اعظم اور چنگیز خان سے بھی زیادہ مشہور ہوا۔ ہٹلر خوبیوں اور خامیوں کا عجیب مجموعہ تھا۔مثلاً یہ شراب نہیں پیتا تھا‘ سگریٹ نہیں پیتا تھا‘ جوا نہیں کھیلتا تھا‘ بداخلاقی کی دوسری سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوتا تھا‘ اسے دولت جمع کرنے کا کوئی شوق نہیں تھا‘ اس کا کسی بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں تھا اور دنیا میں اس کی ایک انچ زمین یا جائیداد نہیں تھی۔ آپ خامیوں کی بات کریں تو یہ بے انتہا ظالم تھا‘

اس نے دوسال میں ساٹھ لاکھ کے قریب یہودی مروا دئیے تھے‘یہ اپنی ذات میں بے انتہا آمر تھا اور کسی دوسرے شخص کی بات تک سننے کیلئے تیار نہیں ہوتا تھا۔ بہرحال ہٹلر کی زندگی ایک عجیب داستان ہے۔ اس کا والد جونیئر کلرک تھا‘ یہ میٹرک میں فیل ہو گیا اور چھ سال تک ویانا کے ریلوے سٹیشن پر قلی کا کام کرتا رہا۔ پہلی جنگ عظیم میں سپاہی کی حیثیت سے فوج میں بھرتی ہوا۔ جنگ کے بعد سیاسی پارٹی کا ترجمان بن گیا اور تقریریں کرتا کرتا دنیا کا نامور لیڈر بن گیا۔

غرض ہٹلر دنیا کا عجیب کردار تھا‘ مورخین کا کہنا ہے اگر ہٹلر کی زندگی میں ایک چھوٹا سا واقعہ پیش نہ آتا تو شائد ہٹلر کبھی ہٹلر نہ بنتا۔ اس واقعے کا تعلق اس دور سے ہے جب وہ ویانا کے ریلوے سٹیشن پر قلی کا کام کرتا تھا۔ ایک دن اس نے سٹیشن پر کھڑے کھڑے ایک پروفیسر سے پوچھا ’’مجھے ڈر بہت لگتا ہے‘ میں اس سے کیسے نکل سکتا ہوں‘‘ پروفیسر مسکرایا‘ اس نے اپنا ہاتھ ہٹلر کے دل پر رکھا اور اس سے کہا ’’میرے بچے دنیا کے سارے ڈر اس جگہ ہوتے ہیں‘ اس سے باہر کوئی ڈر‘ کوئی خوف موجود نہیں۔ تم یہاں سے ڈر نکال دو سارے خوف ختم ہو جائیں گے‘‘۔ یہ بات سیدھی ہٹلر کے سینے پر لگی اور اس نے اسی دن اپنے دل سے سارا خوف نکال کر پھینک دیا۔

یہ حقیقت ہے ہمارے سارے خوف‘ سارے ڈر‘ ساری سازشیں باہر نہیں ہوتے‘ یہ ہمارے اندر ہوتے ہیں۔ اگر ہمارا اندر صاف ہے‘ ہم اندر سے مضبوط ہیں تو پھر دنیا کی کوئی بیرونی طاقت ہمیں ڈرا نہیں سکتی‘ ہمیں شکست نہیں دے سکتی‘ ہٹلر اگر اپنے استاد کی اس بات کو مثبت انداز میں استعمال کرتا تو دنیا اتنی بڑی تباہی سے دوچار نہ ہوتی‘ اس نے اپنی صلاحیتوں کو منفی مقاصد کیلئے استعمال کیا ‘اللہ تعالیٰ ہر انسان کو دنیا میں صلاحیتیں دے کر بھیجتا ہے ‘ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو کس سمت میں استعمال کرتے ہیں ‘ اس میں کوئی شک نہیں جو شخص اپنے اندر کے خوف پر قابو پا لیتا ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی بشرطیکہ اس کی سوچ مثبت ہو۔

📖.BOOK OFF ✒
📚QUETTA.✒

16/12/2017

نیشنل جیوگرافک نے نظر بند کیاایک دل دہلا دینے والا واقعہ

ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺳﭽﮧ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﺟﯿﻮ ﮔﺮﺍﻓﮏ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﮈﺍﮐﯿﻮﻣﻨﭩﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﭼﻞ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ، ﯾﯿﻠﻮ ﺳﭩﻮﻥ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﭘﺎﺭﮎ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﯾﺴﯽ ﺁﮒ ﺑﮭﮍ ﮐﯽ ﮐﮧ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺍﮌﺍ ﮐﺮ ﻟﮯ ﮔﺌﯽ، ﮨﺮ ﺷﮯ ﺭﺍﮐﮫ ﺑﻦ ﮔﺌﯽ، ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﺑﭽﺎ۔ ﺍﯾﺴﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺭﯾﺴﺮﭺ ﭨﯿﻢ ﺍﺩﮬﺮ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﮮ ﺟﻠﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﮯ ﺗﻨﮯ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﭽﺎﺭﯼ ﭼﮍﯾﺎ ﮐﯽ ﺟﻠﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺑﺎﮈﯼ ﻣﻠﯽ۔

ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﺍﯾﺴﮯ ﮐﺴﯽ ﺍﻻﺅ ﮐﺎ ﻧﺸﺎﻧﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺘﺎ۔ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺑﮭﯽ ﺁﮒ ﯾﺎ ﺩﮬﻮﺍﮞ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺍﮌ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﭻ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺭﯾﺴﺮﭼﺮ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﮈﻧﮉﯼ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺳﺮﮐﺎﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺳﮯ ﺗﯿﻦ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﭼﮍﯾﺎ ﮐﮯ ﺯﻧﺪﮦ ﺑﭽﮯ ﻧﮑﻠﮯ۔ ﻭﮦ ﭼﮍﯾﺎ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺧﻮﺩ ﮔﮭﻮﻧﺴﻠﮯ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺍﺩﮬﺮ ﻻ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﺭﮨﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺟﺐ ﻭﮦ ﯾﮧ ﺳﻤﺠﮫ ﮔﺌﯽ ﮐﮧ ﺁﮒ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﺁﮒ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺩ ﮔﺌﯽ۔ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺮ ﭘﮭﯿﻼ ﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺗﻨﯽ ﺣﺮﺍﺭﺕ ﺍﻭﺭ ﺁﻧﭻ ﮐﯽ ﺷﺪﯾﺪ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﻮﺕ ﭼﻦ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﺭﮨﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﻥ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﭘﺮ ﻗﺮﺑﺎﻥ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺑﭻ ﮔﺌﮯ۔

ﺍﺱ ﭼﮍﯾﺎ ﮐﯽ ﺑﺎﮈﯼ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﺟﯿﻮ ﮔﺮﺍﻓﮏ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﮈﺍﮐﯿﻮﻣﻨﭩﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ۔ ﯾﮧ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﺒﻖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﻣﻤﺘﺎ ﮐﯿﺎ ﭼﯿﺰ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﺟﻮ ﮨﻢ ﺳﮯ ﺳﺘﺮ ﻣﺎﺅﮞ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ، ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺍﻧﺠﺎﻥ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺑﻼﻭﺟﮧ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﻮﺗﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮨﻢ ﺧﻮﺩ ﺍﮔﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﺗﻮ ﺁﺝ ﺑﮯ ﺳﺮﻭﭘﺎ ﮨﻮﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﺎﻝ ﻧﮧ ﮨﻮﺗﺎ۔ ﻭﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺭﺯﻕ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﮨﺮ ﺷﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﻟﮑﮭﺎ ﮔﯿﺎ ﻭﮦ ﺑﺪﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ، ﺗﻮ ﻣﻔﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﻮﺗﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﻮ

📖.BOOK OFF ✒
📚QUETTA.✒

Want your business to be the top-listed Shop in Quetta Cantonment?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Quetta Cantonment
3410293125