Mir Aslam Rind

Mir Aslam Rind

Share

21/04/2026

چراغ تلے اندھیرا بلوچستان سیکریٹریٹ کی حقیقت پر ایک چھوٹا سا کالم

ذرا جرآت کے ساتھ
تحریر ؛ میر اسلم رند

بلوچستان سیکریٹریٹ کی حقیقت بلوچستان کا سول سیکریٹریٹ وہ مرکز ہے جہاں سے پورے صوبے کے انتظامی معاملات چلائے جاتے ہیں فنڈز جاری ہوتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے دعوے کیے جاتے ہیں مگر افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ یہی ادارہ خود بنیادی انتظامی سہولیات سے محروم دکھائی دیتا ہے یہ صورتحال اس کہاوت کی عملی تصویر پیش کرتی ہے کہ
چراغ تلے اندھیرا ؛؛
روزانہ درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں سائلین اپنے جائز کاموں کے لیے سیکریٹریٹ کا رخ کرتے ہیں ان میں بزرگ خواتین دور دراز علاقوں سے آنے والے افراد شامل ہوتے ہیں جو امید لے کر آتے ہیں کہ ان کے مسائل حل ہوں گے مگر جیسے ہی وہ سیکریٹریٹ کے احاطے میں قدم رکھتے ہیں ان کی امیدیں پریشانی میں بدلنے لگتی ہیں سب سے پہلی مشکل یہ سامنے آتی ہے کہ انہیں یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کون سا محکمہ کس عمارت یا بلاک میں واقع ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ چند مخصوص محکموں کے علاوہ بیشتر عمارتوں کے باہر واضح سائن بورڈ تک موجود نہیں نتیجتاً سائلین ایک بلاک سے دوسرے بلاک تک بھٹکتے رہتے ہیں لوگوں سے پوچھتے ہیں اور کئی گھنٹے صرف اس کوشش میں ضائع کر دیتے ہیں کہ صحیح دفتر تک پہنچ سکیں کیا یہ وہی سیکریٹریٹ ہے جہاں کھربوں روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جاتے ہیں مگر چند ہزار روپے کے سائن بورڈ لگانے کی زحمت گوارا نہیں کی جاتی مزید برآں جب کوئی سائل کئی منزلیں چڑھ کر متعلقہ سیکریٹری کے دفتر تک پہنچتا ہے تو اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ صاحب میٹنگ میں ہیں شہر سے باہر ہیں یا مصروف ہیں عوام کے لیے دروازے بند اور رسائی مشکل بنا دینا کسی بھی مہذب نظامِ حکمرانی کی علامت نہیں صورتحال اس وقت مزید تشویشناک ہو جاتی ہے جب بعض دفاتر خصوصاً محکمہ خزانہ عوام کے لیے ناقابلِ رسائی قلعوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے داخلی دروازوں پر سخت سیکیورٹی پولیس اہلکاروں کا رویہ اور صرف مخصوص یا بااثر افراد کو اندر جانے کی اجازت یہ سب ایک ایسے نظام کی عکاسی کرتے ہیں جہاں عام شہری خود کو اجنبی محسوس کرتا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ دفاتر عوامی خدمت کے لیے قائم کیے گئے ہیں یا انہیں کسی مخصوص طبقے کی جاگیر بنا دیا گیا ہے یہ امر قابلِ غور ہے کہ سرکاری دفاتر عوام کے ٹیکس سے چلتے ہیں۔ ان کا مقصد عوام کی خدمت، سہولت اور مسائل کا حل فراہم کرنا ہے نہ کہ انہیں مزید مشکلات میں ڈالنا اگر ایک عام شہری کو اپنے ہی حق کے حصول کے لیے دربدر ہونا پڑے تو یہ نہ صرف انتظامی ناکامی ہے بلکہ عوامی اعتماد کے زوال کا بھی سبب بنتی ہے
ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر ان مسائل کا نوٹس لیں ہر بلاک اور دفتر کے باہر واضح سائن بورڈ نصب کیے جائیں رہنمائی کے لیے معلوماتی ڈیسک قائم کیے جائیں اور سیکیورٹی کے نام پر عوام کو ہراساں کرنے کی روش ختم کی جائے ساتھ ہی افسران کو بھی اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ مقررہ اوقات میں عوام سے ملاقات کو یقینی بنائیں
عوام کی خدمت ہی اصل حکمرانی کا معیار ہے اور یہی وہ بنیاد ہے جس پر ایک مضبوط اور بااعتماد نظام قائم ہوتا ہے
چیف سیکرٹری صاحب سے گزارش ہے احکامات جاری کر کے چراغ تلے اندھیرا کے مسلے ہر فوری ایکشن لیں اور سیکریٹریٹ کو واقعی عوام دوست ادارہ بنایا جائے

12/04/2026

آھنگ ہزارگی

19/03/2026

عبدالروف قندھاری

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Quetta Cantonment?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


بلوچ اسٹریٹ
Quetta Cantonment
87300