Sardar Khan Rind
26/05/2026
عید الاضحیٰ ہمیں قربانی، محبت اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔
آئیے اس بابرکت موقع پر اپنے اردگرد موجود غریب، مستحق اور بے سہارا لوگوں کو نہ بھولیں، کیونکہ اصل خوشی دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے میں ہے۔
اپنی خوشیوں، قربانی کے گوشت اور دعاؤں میں اُن لوگوں کو ضرور شامل کریں جو عید کی خوشیوں کے منتظر ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے.
عید الاضحیٰ مبارک 🌙
سردار خان رند
26/04/2026
چیئرمین رند قومی اتحاد سردار خان رند نے ایم این اے اعجاز خان جکھرانی کے نوجوان فرزند، میر زید حسین خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جوان بیٹے کا بچھڑ جانا کسی بھی والدین کے لیے ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے، جس کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے، جبکہ پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین
18/02/2026
رمضان رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے۔
یہ خود احتسابی، صبر اور اللہ سے قریب ہونے کا بہترین وقت ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات قبول فرمائے اور ہمیں سچی ہدایت عطا کرے۔
رمضان مبارک! 🤲🌙
30/12/2025
چیئرمین رِند قومی اتحاد سردار خان رِند نے کچھی ڈھاڈر کے سینئر و نڈر صحافی رئیس فرحان جمالی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت پر حملہ دراصل سچ، شعور اور جمہوری اقدار پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سردار خان رِند نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ رئیس فرحان جمالی ایک ذمہ دار، بااصول اور حق گو صحافی ہیں جو طویل عرصے سے علاقے میں کرپشن، ٹھیکیدار مافیا، چوروں اور غنڈہ عناصر کے خلاف آواز بلند کرتے آ رہے ہیں۔ ان پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مفاد پرست جو فارم 47 سے منتخب ایم پی اے کے سرپرستی میں ہیں ایسے عناصر سچائی کی آواز سے خوفزدہ ہو چکے ہیں اور بزدلانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے حق کی راہ روکنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار مافیا اور جرائم پیشہ عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد اور دھمکیوں سے صحافیوں کو خاموش کرا لیں گے، مگر وہ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ کچھی کی دھرتی پر حق بولنے والوں کو دبانا آسان نہیں۔ صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔
سردار خان رِند نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ آئندہ کوئی بھی صحافی سچ لکھنے سے پہلے خوف محسوس نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجرموں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو یہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ پوری صحافتی برادری کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Quetta Cantonment