Usama Chest Hospital

Usama Chest Hospital

Share

13/08/2025

HAPPY INDEPENDENCE DAY

Photos from Usama Chest Hospital's post 13/08/2025

الرجک رائنائٹس/ ناک کی الرجی
(الرجی کی وجہ سے ناک کی جھلیوں کی سوزش)

الرجک رائنائٹس ایک IgE(ایمیونوگلوبولِن E ایک قسم کی اینٹی باڈی) سے منسلک مدافعتی ردعمل ہے جو ناک کی اندرونی جھلیوں میں سوزش پیدا کرتا ہے۔ یہ ردعمل عام طور پر پولن، گردو غبار، جانوروں کے بال، یا پھپھوندی جیسے الرجن سے ہوتا ہے۔ علامات میں ناک کا بند ہونا، بار بار چھینکیں آنا، ناک سے پانی بہنا، اور کھجلی شامل ہیں۔
اقسام
موسمی الرجک رائنائٹس: مخصوص موسم میں علامات ظاہر ہوتی ہیں، جیسے بہار یا خزاں میں۔

ہمہ وقت (Perennial) الرجک رائنائٹس: سال بھر علامات رہتی ہیں۔
زیادہ تر اندرونی الرجن جیسے دھول کے ذرات، پالتو جانوروں کے بال، یا پھپھوندی کی وجہ سے۔ دھوئیں کی وجہ سے۔
پیشہ ورانہ الرجک رائنائٹس: کام کی جگہ پر موجود الرجن کی وجہ سے۔
علامات
ناک کی علامات: بار بار چھینکیں آنا، پانی جیسی رطوبت بہنا، ناک کا بند ہونا، ناک یا آنکھوں میں کھجلی/خراش
ناک کے نیچے سیاہ حلکے۔
آنکھوں کی علامات: سرخی، پانی آنا، کھجلی/خراش
دیگر: گلے میں بلغم گرنا جسے عرف عام میں کیرا (Postnasal Drip) کہتے ھیں، کھانسی، تھکن۔ جسم میں دردیں۔ سر کا بھاری پن یا سر درد۔
تالو یا گلے کی خراش۔
مریض بار بار ناک کو سکیڑتا ھے ۔ ناک اور آنکھوں کو رگڑتا ھے۔
بخار کی سی کیفیت ،
کانوں کا بھاری پن یا درد ھونا

پرھیز:
الرجن سے بچاؤ
سفر کرتے وقت ماسک لگائیں
پولن والے دنوں میں کھڑکیاں بند رکھیں۔
گردوں غبار سے بچیں
بیڈ شیٹس گرم پانی میں دھوئیں، خاص کور استعمال کریں۔
ھر قسم کے دھوئیں سے بچیں
خوشبو/پرفیوم/اگر بتی سے پرھیز کریں
اگر جانوروں سے الرجی ہے تو ان سے پرہیز کریں
گھر میں نمی اور پھپھوندی کم کریں۔
کھٹی اشیاء، فرائی کی ھوئی اشیا اور زیادہ ٹھنڈے مشروب یا یخ ٹھنڈا پانی سے پرھیز کریں
علاج:
علاج کے لیے کسی مستند ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ ڈاکٹر کے مشورہ پر عمل کریں ورنہ اگلی سٹیج الرجی والے دمہ کی ھے۔

13/08/2025

اُسامہ ھسپتال پیرمحل کل 14 اگست دوپہر 2 بجے تک کھلا رھے گا

12/04/2024
Photos from Usama Chest Hospital's post 14/07/2019

Normal And Affected Lungs..

Want your practice to be the top-listed Clinic in Pir Mahal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Thana Road Near R. H. C
Pir Mahal
36300

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 14:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 14:00