Karwan e Kaba
ہماری نوجوان نسل
ہمارے بچے اب بچے نہیں رہے کل جب لاہور مینار پاکستان گیا تو ہزاروں کی تعداد میں سکول کے ٹرپس میں بچیاں اور بچے آئے ہوئے تھے ۔ میں بس ادھر اُدھر ویڈیو بنانے لگ گیا ۔
کثیر تعداد ہیر رانجھوں کی تھی جو سکول اور کالجز سے بھاگ کر آئے ہوئے تھے ۔۔ اچانک میرے سامنے سے ایک سکول کی 6 بچیاں گزریں ۔۔ ایک لڑکی موبائل پہ مصروف تھی کہ دوسری لڑکیاں کہنے لگی ۔ چھوڑ دو جانو کا پیچھا ہم یہاں گھومنے آئے ہیں ! تو بولی جانو آپ سے بعد میں بات کرتی ہوں۔۔۔۔ یہ جو بول رہی ہے ناں پیچھے جلد ہی اس کو آپ کے پاس لے کر آؤں گی بس آپ غصہ نہ ہوں ۔
کال کاٹ کر لڑکیوں کو کہتی کی ڈاکٹر ناراض ہوجاتے ہیں ۔
یہ ایک چھوٹی سی بات نہیں ہے اب آتے ہیں اصل معاملہ کی جانب بادشاہی مسجد میں کھڑے ہوکر کپلز چاہےوہ شادی شدہ تھے یا ڈیٹ پہ آئے ہوئے تھے ایک دوسرے کو ہگ کیئے کھڑے تھے ۔۔ کسی کو کسی سے لینا دینا نہیں تھا ۔ کہنے کو ہم اسلامی معاشرہ ۔۔۔۔۔ لیکن معاملات بڑے خراب ۔
لاہور کے پارک آباد ہیں۔۔۔ جو دوسرے شہروں سے پڑھنے بچے بچیاں جاتیں ہیں وہ آباد کر رہے ہیں اور ہمیں روزانہ کی تعداد میں نیٹ پہ نئے نئے چہروں کی محبت کی ویڈیوز مل جاتی ہیں ۔
یقین مانیں اگر آپ اپنی بچیوں کو نہیں بچائیں گے تو کون بچائے گا ؟؟؟؟ افسوس بحیثیت والدین ہم صفر ہوچکے ہیں مجال ہے کہ ہم اپنے بچوں پہ نظر رکھ لیں ۔
ارے بھئی نئے نئے جذبات میں ہر بچہ بچی بہک جاتی ہے اگر آپ ہی ان کو نہیں سنبھالیں گے تو کون سنبھالے گا ؟
سب سے زیادہ بچیوں کی حفاظت کرنا ہے ۔۔۔۔۔ ان کو غلط صحیح بتانا ہے ورنہ یقین مانیں ہاتھ تو آپ کے بھی کالے ہونگے ۔
نہ میں اس کو اس وقت سمجھا سکتا تھا نہ کہہ سکتا تھا اس تحریر کا مقصد والدین کو آگاہ کرنا ہے کہ وہ بچوں کے معاملے میں احتیاط کیجئے ورنہ اُن کی زندگی تباہ ہو جائے گی۔
یاجوج ماجوج کا فتنہ
ایک دن نبی کریم ﷺ نیند سے گھبرا کر اٹھے اور اپنی زوجہ حضرت زینب بنت جحشؓ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، عربوں کے لیے ہلاکت ہے اس شر سے جو قریب آ چکا ہے، آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں اتنا سوراخ ہو چکا ہے اور آپ ﷺ نے اپنے انگوٹھے اور اس کے برابر والی انگلی کو ملا کر اشارہ کیا، تو حضرت زینبؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ کیا ہم ہلاک ہو جائیں گے حالانکہ ہم میں نیک لوگ بھی ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں، جب بے حیائی اور گناہ عام ہو جائیں گے۔ یاجوج ماجوج حضرت نوحؑ کے بیٹے یافث کی نسل سے ہیں، یہ انسان ہیں مگر نہایت طاقتور اور فساد کرنے والی قوم ہے، جو قتل و غارت، لوٹ مار اور زمین میں تباہی پھیلاتی ہے، اسی وجہ سے جب ذوالقرنین شمال کی طرف پہنچے تو دو پہاڑوں کے درمیان ایک سادہ قوم ملی جو یاجوج ماجوج کے ظلم سے پریشان تھی، انہوں نے درخواست کی کہ ہمارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دیں، چنانچہ ذوالقرنین نے بغیر مزدوری لیے لوہے اور پگھلے تانبے سے ایسی مضبوط دیوار بنائی کہ وہ نہ اس پر چڑھ سکتے تھے اور نہ اسے توڑ سکتے تھے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ یاجوج ماجوج روز اس دیوار کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کل توڑیں گے، مگر اللہ کے حکم کے بغیر وہ نکل نہیں سکتے، اور جب اللہ انہیں اجازت دے گا تو وہ زمین میں پھیل جائیں گے، پانی پی جائیں گے حتیٰ کہ جھیلیں خشک کر دیں گے، ہر چیز کھا جائیں گے، پھر غرور میں آ کر آسمان والوں سے لڑنے کی بات کریں گے، یہ سب کچھ حضرت عیسیٰؑ کے نزول اور دجال کے قتل کے بعد ہوگا، اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰؑ کو حکم دیں گے کہ مسلمانوں کو لے کر پہاڑ کی طرف چلے جائیں، پھر اللہ تعالیٰ ایک چھوٹے کیڑے کے ذریعے یاجوج ماجوج کو ہلاک کر دے گا، ان کی لاشوں کی بدبو پھیل جائے گی، پھر پرندے انہیں اٹھا لے جائیں گے اور بارش زمین کو پاک کر دے گی، اس کے بعد زمین پہلے سے بہتر ہو جائے گی، ہر طرف امن ہوگا، نہ دشمنی رہے گی نہ ظلم، دل حسد اور کینے سے پاک ہو جائیں گے، اور ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں فتنوں سے محفوظ رکھے، ایمان پر موت عطا فرمائے.
سورۃ الکہف — آیات 83–98
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
UNIVERSITY TOWN S JAMAL UD DIN AFGHANI Road PESHAWAR
Peshawar
2500
Opening Hours
| Monday | 12:00 - 16:00 |
| Tuesday | 12:00 - 16:00 |
| Wednesday | 12:00 - 16:00 |
| Thursday | 12:00 - 16:00 |
| Friday | 09:00 - 16:00 |
| Saturday | 12:00 - 16:00 |