Peshawar Rishta Service
میاں بیوی کا تعلق والدین اور بہن بھائیوں سے بھی زیادہ قریبی ہوتا ھے ، اور اتنا ہی نازک بھی ہوتا ھے ـ ان کے درمیان ذرا سی غلط فہمی بھی نفسیاتی اور جذباتی طور پر ایک نادیدہ دیوار کھڑی کر دیتی ہے ،جس کو اس گھر میں رہنے والے بھی نہیں دیکھ سکتے ـ مادی دیوار گرانا آسان ہوتا ھے کیونکہ اس میں لوگ بھی آپ کی مدد کرتے ہیں ،مدد نہ کر سکیں تو دیوار توڑنے کے اوزار ہی فراہم کر دیتے ہیں ،مگر اس نادیدہ دیوار کو صرف میاں یا بیوی دونوں میں سے کسی ایک نے ہی توڑنا ہوتا ھے ـ ایک کی طرف سے ٹوٹنے کے ساتھ ہی یہ دیوار اپنا وجود کھو دیتی ہے کیونکہ یہ دیوار دونوں کے تعاون سے ہی کھڑی تھی جب ایک پارٹی نے اس دیوار سے اپنا تعاون ختم کیا وہ دھواں بن گئ ـ مرد کی انا اور عورت کا ناز ایک ہی درجے کی دو متضاد قوتیں ہیں ـ ناز وہ مان ہے جو عورت کو اپنے شوہر پر ہوتا ہے اور رسول اللہ ﷺ نے ہمیشہ اس مان کو نبھایا ہے کبھی مایوس نہیں کیا ـ
قاری حنیف ڈار
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar