Kpk Police World
سی سی پی او پشاور کی تین بجے سے کرائم میٹنگ جاری، ناقص کارکردگی اور کرپشن الزمات پر کئی ایس ایچ اوز کو شوکاز اور کھڈے لاین لگانے کا امکان، زرائع
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 2 جون 2026*
پشاور ۔ تھانہ متنی کی حدود پاسنی میں فتنہ الخوارج نے فائرنگ کرکے شہید کرنے والے پولیس اہلکار LHCحمزہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، کمانڈر 102 بریگیڈ، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، ایس ایس پی کوآرڈی نیشن عرفان عامر ، ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر، شہید کے لواحقین، پولیس افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ پولیس اور پاک آرمی کے اعلی حکام نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید اور سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے افسران و جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیامِ امن کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، جبکہ شہداء کی یہ لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar