TransPeshawar
03/07/2026
ٹرانس پشاور اور کے پی سیف سٹیز پراجیکٹ کے مابین پشاور میں عوامی تحفظ اور مؤثر نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ مفاہمتی یادداشت پر ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید مرتضیٰ اصغر بخاری اور کے پی سیف سٹیز پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی آئی جی آئی ٹی اعجاز احمد نے دستخط کیے۔
اس معاہدے کے تحت ذو پشاور بی آر ٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی لائیو فیڈز کے پی سیف سٹیز کے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کی جائیں گی، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم کی روک تھام، مطلوب افراد کی نشاندہی، عوامی مقامات کی مؤثر نگرانی اور ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی میں مدد ملے گی۔ معاہدے میں منتخب بی آر ٹی اسٹیشنز پر جدید کیمروں کی تنصیب اور دونوں اداروں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ بھی شامل ہے۔
Peshawar
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، جناب محمد سہیل آفریدی کی ہدایات کے تحت ذو پشاور بی آر ٹی منصوبے کے لیے خریدی گئی 52 نئی بسیں پاکستان روانگی کے لیے تیار ہیں۔ ان میں سے 25 بسوں کی پہلی کھیپ جولائی کے آغاز میں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔
نئی بسوں کی شمولیت کے بعد بی آر ٹی فلیٹ میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہو جائے گی، جس سے شہریوں کو مزید بہتر اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
نئی بسوں کی شمولیت کے ساتھ ٹرانس پشاور خواتین کے لیے خصوصی پنک بس سروس بھی متعارف کرائے گا، تاکہ بالخصوص رش کے اوقات میں خواتین کو مزید محفوظ، آرام دہ اور سہولت بخش سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، جناب محمد سہیل آفریدی کی ہدایات کے تحت ذو پشاور بی آر ٹی منصوبے کے لیے خریدی گئی 52 نئی بسیں پاکستان روانگی کے لیے تیار ہیں۔ ان میں سے 25 بسوں کی پہلی کھیپ جولائی کے آغاز میں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔
نئی بسوں کی شمولیت کے بعد بی آر ٹی فلیٹ میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہو جائے گی، جس سے شہریوں کو مزید بہتر اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
نئی بسوں کی شمولیت کے ساتھ ٹرانس پشاور خواتین کے لیے خصوصی پنک بس سروس بھی متعارف کرائے گا، تاکہ بالخصوص رش کے اوقات میں خواتین کو مزید محفوظ، آرام دہ اور سہولت بخش سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔
30/06/2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، جناب محمد سہیل آفریدی کی ہدایات پر بی آر ٹی فلیٹ میں اضافے اور شہریوں کو مزید بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ذو پشاور بی آر ٹی منصوبے کے لیے خریدی گئی 52 نئی بسیں پاکستان روانگی کے لیے تیار ہیں
نئی بسوں کی شمولیت کے بعد بی آر ٹی کے فلیٹ میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہو جائے گی۔
یہ بسیں بی آر ٹی کے مرکزی کوریڈور اور فیڈر روٹس پر چلائی جائیں گی، جس سے سروس کی استعداد میں اضافہ، انتظار کے دورانیے میں کمی اور بڑھتی ہوئی سفری طلب کو بہتر انداز میں پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
نئی بسوں کی شمولیت کے ساتھ ٹرانس پشاور خواتین کے لیے خصوصی پنک بس سروس بھی شروع کرے گا۔ تاکہ رش کے اوقات میں انہیں مزید محفوظ، آرام دہ اور سہولت بخش سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
1st Floor, TransPeshawar Building, Main BRT Depot, Opp NHA Complex, Chamkani
Peshawar
25000
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |