Daily Hurmat
17/06/2026
مردان(حرمت نیوز ) مردان میں نامعلوم مسلح افراد نے بابو محلہ خواجہ گنج بازار میں واقع گوردوارے کے اندر گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گوردوارے کے نگران میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 70 سالہ جگنات اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کر دیا۔ واقعہ پولیس چوکی کے قریب پیش آنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جلد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
❤️
16/06/2026
پشاور( روزنامہ حرمت )کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مثالی فضا برقرار رکھنے، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے متحدہ علمائے بورڈ کے زیر اہتمام 100 سے زائد جید علمائے کرام پر مشتمل ایک گرینڈ کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمانڈر 102 بریگیڈ کرنل نوید، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی یاسر علی خان، پولیس حکام، بلدیاتی افسران اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ جبکہ متحدہ علمائے بورڈ کے پلیٹ فارم سے اہل تشیع، اہل سنت والجماعت، ادارہ تبلیغ الاسلام، انجمن تبلیغ القرآن والسنتہ، متحدہ امن کمیٹی، اہل حدیث، بریلوی اور تبلیغی جماعت کے جید علمائے کرام کے علاوہ ہندو، سکھ اور مسیحی برادری کے مذہبی رہنماؤں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں محرم الحرام کے دوران قیامِ امن، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ شرکاء نے فرقہ واریت کے خاتمے، اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب اور سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ کسی بھی غیر ریاستی عنصر کو امن و امان کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شرکاء نے پہلی مرتبہ تمام مکاتبِ فکر اور مذاہب کے نمائندوں کو ایک چھت تلے جمع کرنے کے اقدام کو تاریخی اور انقلابی قرار دیتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے امید ظاہر کی کہ علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں کا یہ متحدہ فورم مستقبل میں بھی مذہبی ہم آہنگی، قومی اتحاد اور پائیدار امن کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔اجلاس میں شریک جید علمائے کرام اور شرکاء نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں جنہیں قابلِ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
16/06/2026
فیصل آباد، 16 جون( روزنامہ حرمت ) محکمہ زراعت نے گنے کے کاشتکاروں کو بہاریہ کماد کو نائٹروجن کی آخری قسط رواں ہفتے کے دوران ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت فیصل آباد عامر صدیق نے کہا ہے کہ جن کاشتکاروں نے ابھی تک کھیتوں میں نائٹروجن کھاد کی آخری قسط نہیں ڈالی، وہ رواں ہفتے کے دوران فصل کو کھاد کی تیسری خوراک کے طور پر آخری قسط ڈال دیں تاکہ فصل کا اگاؤ بہتر ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر کھاد دیر سے ڈالی گئی تو برسات شروع ہونے پر فصل کی بڑھوتری پھوٹ کرنے لگے گی جس سے گنے کے گرنے کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زائد کھاد کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کماد کی فصل پر گڑوؤں کے حملے کے کوئی شواہد نظر آئیں تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ اسٹاف کی مشاورت سے مناسب دانے دار زہروں کا استعمال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ زہروں کے استعمال کے بعد کھیتوں کو پانی لگانے سے مزید بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Hamdard Street Shaheen Bazar Opp Majid GanjAli Khan Peshawar City
Peshawar
25000