KCNB
ھم خدمت کمیٹی باغبانان کی جانب سے محترم حاجی جمیل صاحب اور حاجی ظاھر شاہ صاحب کو دلی اور پُرخلوص مبارکباد پیش کرتے ھے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک ننھے فرشتے، پیارے پوتے جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے۔
یہ خوش خبری نہ صرف آپ کے گھرانے بلکہ ہم سب کے لیے مسرت و شادمانی کا باعث ہے۔ ننھے پوتے کی آمد سے آپ کے آنگن میں خوشیوں کی بہار آ گئی ہے، اور یقیناً یہ ننھا وجود آپ کے خاندان کے لیے باعثِ رحمت، باعثِ فخر اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنے گا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت اس بچے کو صحتِ کاملہ، عمرِ دراز، نیک سیرت اور والدین و بزرگوں کے لیے سعادت کا سبب بنائے، اور اسے دین و دنیا دونوں میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے گھر میں ہمیشہ خوشیوں، برکتوں اور محبتوں کو قائم و دائم رکھے۔ آمین
ایک بار پھر خدمت کمیٹی باغبانان کی جانب سے آپ کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ھو
منجانب حاجی محمد یوسف ایوارڈ یافتہ صدر خدمت کمیٹی باغبانان پشاور
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Website
Address
Peshawar
25000